کانگریس حکومت دیوانے کے ہاتھ میں پتھر کے مماثل: ہریش راﺅ
کب کون زخمی ہوجائے کہانہیں جاسکتا۔زرعی اراضیات پرفارما کمپنی کے قیام کی مخالفت
کانگریس حکومت دیوانے کے ہاتھ میں پتھر کے مماثل
کب کون زخمی ہوجائے کہانہیں جاسکتا۔زرعی اراضیات پرفارما کمپنی کے قیام کی مخالفت
ہریش راﺅ کی قیادت میں بی آرایس وفد کا دورہ نیالکل‘ احتجاجی کسانوں سے اظہار یگانگت
نیالکل ۔3,اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راﺅ نے کہاکہ ریاست میں کانگریس کی حکومت دیوانے کے ہاتھ میں پتھر کے مماثل ہے اور دیوانے کے اس پتھر سے کب کون زخمی ہوجائے ےہ کہانہیں جاسکتا۔وہ نیالکل کے موضع ڈپور میں کسانوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ہریش راﺅ نے نیالکل منڈل کے موضع ڈپور میں کسانوں سے ملاقات کی اور اظہاریگانگت کیا۔واضح رہے کہ نیالکل منڈل کے مواضعات ڈپور ‘ملگی اور وڈی کی زرعی اراضیات کو مجوزہ فارما کمپنی کےلئے زبردستی حاصل کیاجارہاہے۔کسان اپنی زرعی اراضیات کی فراہمی کے شدید مخالف ہیں اور صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں۔احتجاجی کسانوں سے اظہار یگانگت کے طور پر ہریش راﺅ نے ضلع سنگاریڈی کے قائدین رکن ا سمبلی ظہیر آباد مانک راﺅ‘ رکن اسمبلی چنتا پربھاکر ‘بھوپال ریڈی‘کرانتی کرن سابق رکن اسمبلی اندول‘ سابق ڈی سی ایم ایس صدرنشین شیوکمار‘یادوریڈی ودیگر کے ہمراہ آج نیالکل کے موضع ڈپور کا دورہ کیا۔ہریش راﺅ نے کسانوں کی اراضیات اور فصلوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔ہریش راﺅ نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اندرا گاندھی نے غریبی ہٹاﺅ کا نعرے دیاتھا جبکہ تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی غریبوں اور کسانوں کو ہٹاﺅ کے نظرےہ پر عمل کررہے ہیں۔انہوںنے کسانوں کو مشورہ دیاکہ وہ عزم وحوصلہ کا مظاہرہ کریں اور متحد ہوجائیں۔انہوںنے کہاکہ کسی بھی صورت میں حکومت کو جبراً کسانوں کی اراضیات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہریش راﺅ نے یاددلایاکہ بی آرایس پارٹی نے سابق میں فارما کمپنی کےلئے 15ہزار ہیکٹر اراضی حاصل کی تھی۔انہوںنے حکومت کو مشورہ دیاکہ وہ مجوزہ فارما کمپنی کو حیدرآباد کے نواح میں مختص کردہ اراضی پر قائم کرے۔ہریش راﺅ نے کہاکہ نیالکل منڈل کے مذکورہ مواضعات کی زرعی اراضی پر فارما کمپنی کا قیام عمل میںلایاجاتاہے تو کئی کسان خاندانوں کی زندگیاں مشکلات کا شکار ہوجائیںگی۔ انہوںنے کہاکہ اگر ریاستی حکومت اپنے فیصلہ سے دستبرداری اختیار نہیں کرتی ہے تب بی آرایس پارٹی عدالت العالےہ سے رجوع ہوگی ۔اس سلسلہ میں گرین ٹریبونل سے بھی شکایت کی جائے گی۔قبل ازیں رکن اسمبلی ظہیر آبادمانک راﺅ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نیالکل منڈل کے مواضعات ملگی ‘ڈپور اور وڈی میں کسانوں کی مکمل گزربسر زراعت پر ہی منحصر ہے۔انہوںنے کہاکہ زرعی اور زرخیز زمینات پر مجوزہ فارما کمپنی کا قیام مضحکہ خیز ہے۔قبل ازیں سابق سرپنچ روی نے افتتاحی خطاب میں مذکورہ بالا مواضعات کے مسائل سے واقف کروایا۔اس موقع پر شیخ فرید‘سید محی الدین‘محمد عبداللہ‘محمد یعقوب‘محمد تنظم‘روی کرن‘صدرکوہیر ٹاﺅن محمد افتخار‘مسعود شاہد ‘محمدکلیم الدین‘ڈپور رویندر‘ نرسمہا ریڈی‘ایم ریڈی‘محمدعقیل ‘محمدعمرا ن کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔