تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

گاندھی جی کے اصولوں سے تلنگانہ تحریک میں رہنمائی کا حصول

یوم پیدائش کے موقع پر بابائے قوم کو کے سی آر کا بھر پور خراج عقیدت

گاندھی جی کے اصولوں سے تلنگانہ تحریک میں رہنمائی کا حصول
یوم پیدائش کے موقع پر بابائے قوم کو کے سی آر کا بھر پور خراج عقیدت

حیدرآباد۔2اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز) سابق چیف منسٹر تلنگانہ وبی آرایس سربراہ کے چندر شیکھر راﺅ نے گاندھی جینتی کے موقع پر بابا ئے قوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے جمہوری جذبہ کو یادکیاجس کے تحت ہندوستان کی جدوجہد آزادی کو راہ اور سمت حاصل ہوئی۔کے سی آر نے کہاکہ ےہ گاندھی جی کے صبر وتحمل اور عدم تشدد کے اصول ہی تھے جنہوںنے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تحریک میں ان کی رہنمائی کی۔ایک صحافتی اعلامےہ میں چندرشیکھرراﺅ نے کہاکہ ناانصافی کے خلاف پرامن جدوجہد کےلئے گاندھی جی کے ایقان نے تلنگانہ ریاست کے حصول کےلئے انہیںتحریک دی اور گاندھی جی کا نقطہ نظر نے انہیں بہت زیادہ متاثر کیا۔انہوںنے کہاکہ تلنگانہ تحریک کی قیادت بھی پرامن جدوجہد کے اسی جذبہ کے ساتھ چلائی گئی۔جس میں جمہوری ‘پرامن اور پارلیمانی طریقوں سے تحریک کی کامیابی کو یقینی بنایاگیا۔بعدازاں ان ہی اصولوں نے بی آرایس کو ریاست تلنگانہ کو دوسروں کےلئے ایک مثالی ریاست بنانے میں مدد کی۔کے سی آر نے اس بات کا اعادہ کیاکہ گاندھی جی کی تعلیمات تمام برادریوں اور ہردور کےلئے مفید ہیں۔ان کی تعلیمات قوم کو انصاف اور ترقی کے حصول میں عدم تشدد اور صبر وتحمل کی یاددلاتی ہےں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button