سرکاری ملازمین کی جانب سے گاندھی بھون کا گھیراﺅ
جی او317کے متاثرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم
سرکاری ملازمین کی جانب سے گاندھی بھون کا گھیراﺅ
جی او317کے متاثرین کے احتجاج کے باعث ٹریفک نظام درہم برہم
حیدرآباد۔2 اکتوبر(آداب تلنگانہ نیوز)ریاستی سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد جو جی او317سے متاثر ہوئی ہے ۔ اس جی او کے تحت سرکاری ملازمین کو ان کے آبائی اضلاع میں پوسٹنگ سے محروم ہونا پڑاہے ۔آج گاندھی بھون کے روبرو احتجاج منظم کیا ۔احتجاجی سرکاری ملازمین نے حکومت سے ان کے مسئلہ کی یکسوئی کا مطالبہ کیا۔تمام اضلاع سے احتجاجی مظاہرین یہاں پہنچے اور گاندھی بھون کا گھیراﺅ کیا ۔جس کی وجہ سے نامپلی سڑک پر ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔سرکاری ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر پولیس عہدیداروں کی بڑی تعداد کو یہاں تعینات کیاگیاتھا۔جی او317کے متاثرین کے مطابق چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اسمبلی انتخابات کے دوران انہیں یقین دلایاتھاکہ کانگریس پارٹی ریاست میں تشکیل حکومت کے اندرون 48گھنٹے ان کے مسئلہ کو حل کرے گی تاہم کانگریس پارٹی کے اقتدار پر فائز ہوکر 10ماہ گزر چکے ہیں ۔لیکن ابھی تک ےہ مسئلہ حل نہیں ہواہے۔جی او317کے متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان کے مقامی اضلاع میں اعلیٰ جائیدادیں اور مطلوبہ پوسٹنگ کےلئے اقدامات کئے جائیں۔