شہر کی خبریں
عثمان ساگراورحمایت ساگر کے دروازے کھولے گئے
عثمان ساگراورحمایت ساگر کے دروازے کھولے گئے
بالائی علاقوں میں ہوئی بارش کے بعد شہرحیدرآباد کے جڑواں ذخائرآب عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح میں بتدریج اضافہ کے پیش نظردونوں ریزروائرس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی چھوڑاگیا۔عہدیداروں نے عثمان ساگر کے 6دروازے اورحمایت ساگر کا ایک دروازہ کھولتے ہوئے پانی موسی ندی میں چھوڑاجس کے بعد موسی ندی میں پانی کی سطح بڑھ گئی۔عہدیداروں نے نچلے علاقوں اوربالخصوص موسی ندی کے کئی حصوں میں رہنے والوں کوچوکس کیا۔منگل کی صبح عثمان ساگر کے 6دروازے 2فیٹ تک اٹھاکر 1428کیوزک پانی کو موسی ندی میں چھوڑاگیا۔