جرائم و حادثات

عادل آباد میں خوفناک سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد بشمول 2 معصوم ہلاک

مہلوکین میں عادل آباد جامع مسجد کے صدر 65 سالہ عبدالمعیز الدین ،اُنکے داماد 40 سالہ خواجہ معین الدین، 11 سالہ محمد عثمان الدین،اور 5 سالہ محمد علی شامل.

عادل آباد ضلع گڈیہٹنور منڈل کے میکلاگنڈی کے پاس پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بشمول معصوم دو لڑکے ہلاک۔دیگر چار افراد زخمی
مہلوکین میں عادل آباد جامع مسجد کے صدر 65 سالہ عبدالمعیز الدین ،اُنکے داماد 40 سالہ خواجہ معین الدین، 11 سالہ محمد عثمان الدین،اور 5 سالہ محمد علی شامل.

عادل آباد يکم/اکٹوبر (آداب تلنگانہ نیوز / عمیم شریف )
عادل آباد ضلع کے گڈیہٹنور منڈل کے میکلاگنڈی کے پاس پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد بشمول معصوم دو لڑکے ہلاک ہوگئے۔اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مُطابق عادل آباد جامع مسجد کے صدر عبدالمعیز الدین صاحب اپنے افراد خاندان کے ہمراہ اسوزو پک اپ گاڑی میں نرمل ضلع کے بھینسہ سے اپنے نواسے کی دستار بندی تقریب سے عادل آباد واپس آرہے تھے۔گاڑی میں جملہ آٹھ افراد سوار تھے جو حادثے کا شکار ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ گاڑی قومی شاہرہ 44 میکلاگنڈی کے پاس ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ۔حادثہ اتنا خطر ناک تھا کہ دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مہلوکین میں عادل آباد جامع مسجد کے صدر 65 سالہ عبدالمعیز الدین ،اُنکے داماد 40 سالہ خواجہ معین الدین، 11 سالہ محمد عثمان الدین،اور 5 سالہ محمد علی شاملِ ہیں۔38 سالہ عائشہ آفرین، 13 سالہ محمد عثمان الدین،8 سالہ اقراء اور 10 سالہ محمد سعد شدید زخمی ہوگئے۔۔۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور زخمیوں کو  108 ایمبولینس کے ذریعے عادل آباد رمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔جن کا رمس ہاسپٹل میں علاج جاری ہے اور باقی نعشوں کو رمس ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے.اس ضمن میں  گوڈیہٹنور پولیس کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتطار باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button