شہر کی خبریں

طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم صحت مند سماج کی ضامن

آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس تلنگانہ کا سمینار۔فصیح الدین نظامی‘ طارق انصاری‘ حکیم غلام محی الدین کے خطابات

طبِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم صحت مند سماج کی ضامن
آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس تلنگانہ کا سمینار۔فصیح الدین نظامی‘ طارق انصاری‘ حکیم غلام محی الدین کے خطابات

حیدرآباد۔30/ستمبر۔طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک صحت مند معاشرہ کی ضامن ہے۔ میڈیکل سائنس نے اکیسویں صدی میں ترقی کی جتنی منزلیں طئے کی ہیں‘ ہرایک منزل پرطب نبویؐ سے رہنمائی مل رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار علمائے اعظام اوراطباء کرام نے طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اورعصر حاضر کے موضوع پرایک ریاستی سمینار میں کیا‘ جو آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس تلنگانہ کے زیراہتمام 29/ستمبر کی شام میڈیاپلس آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔جناب طارق انصاری چیرمین اقلیتی کمیشن اورمولانا سیدشاہ محمد فصیح الدین نظامی نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ حکیم غلام محی الدین حسینی معتمد آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس تلنگانہ کے علاوہ ڈاکٹر رفیع حیدرشکیب‘ جناب محمد عبدالرب عارف میڈیکل کونسلرکے بشمول کئی سرکردہ اطباء کرام اوراسکالرس نے شرکت کی۔ جناب طارق انصاری نے کہا کہ قرآن کریم میں مختلف امراض کے علاج کی ادویات سے جڑی بوٹیوں کا ذکر ملتاہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلونجی‘ شہد‘ کھجور‘ زیتون کا بطورخاص ذکر فرمایا ہے۔ کلونجی سے کینسر کا علاج ممکن ہوچکا ہے‘ جدید میڈیکل سائنس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے۔ انہوں نے آج کے دورمیں طب نبوی‘فکرنبوی اورتعلیمات نبویؐ کو عام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔حکیم غلام محی الدین حسینی نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہر بیماری کے ساتھ اس کا علاج بھی پیدا کیا۔ طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم دنیائے اسلام کاایک مقدس موضوع فکرومطالعہ ہے۔ اہل اسلام نے ہر دورمیں طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے استفادہ کیا ہے۔ جسم انسانی کی فہم سے ان کو بالآخر اس نتیجے پرپہنچادیا ہے کہ شافی مطلق ذات باری تعالیٰ ہے۔ معالج کی حیثیت سے صرف یہ ہے کہ وہ اپنے محدود علم وعقل کی بناء پر جسم انسان کو براے شفا جن دوائیں سے روشناس کرتا ہے بسااوقات خود اسے علم نہیں ہوتا کہ ان کی شفابخشی کا راز کیا ہے۔ اس لئے ایک حقیقت پسند سائنسداں یہ سمجھتا ہے کہ شفا دہی اس کا مقام نہیں ہے۔ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے سب سے آسان ترکیب اسلام کو دل سے قبول کرلیناہے کیونکہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس ہر عمل کرنا والا ہمیشہ تندرست رہتا ہے جس نے اپنے جسم اوردانتوں کو دن میں کم از کم 15بار دھونااورہفتے میں ایک مرتبہ نہانا‘ کھاناپنے کے چیزوں کو ڈھانپ کررکھنا‘ صاف پانی استعمال کرنا‘ صبح کا ناشتہ جلدکرنا‘ رات کوکھاناضروراورجلدکھانا اوراسکے بعد چہل قدمی کرنے والا کسی شدید بیماری میں مبتلا ہی نہیں ہوتا۔ بسیارخوری کی ممانعت تندروستی کی بقاء کیلئے ان کے اہم کمالات ہیں۔ اس سے چکنائی کی زیادتی اورپیٹ کی بیماریوں سے محفوظ رہتاہے۔ تونائی کے یہ گُر جنہیں آج جدیدسائنس اتنی اہمیت دے رہی ہے ہادی برحق صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سوسال پہلے بتائے وہ پہلے طیبب تھے جنہوں نے دل کے دورہ کی تشخیص کی اوردق کوپلورسی کا باعث قراردیا۔ مریض کوبھوکارکھنے سے منع کیا اوربیماریوں سے بچاؤ کیلئے جسم کی اپنی قوت مدافعت کو اہمیت دی۔ یہ بات حال ہی میں معلوم ہوئی ہے کہ خسرہ‘ دق‘ چیچک‘ کالی کھانسی مریض کے سانس سے پھیلتی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس صورت حال کو محسوس فرمایا اورمریض سے بات کرتے وقت ایک میٹرکا فاصلہ رکھنا ضروری قرار دیا اورمریضوں کوہدایت فرمائی کہ وہ کھانستے اورچھینکتے وقت منہ کے آگے کپڑا یا رومال رکھیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ جراثیم دوسروں تک نہ جاسکیں گے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آداب زندگی سکھائے اس پر عمل کیا جائے تو صحت مند سماج تشکیل پاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی صحت اورسلامتی کیلئے نگاہیں نیچی رکھنے کی ضرورت ہے‘ جس کی تلقین کی گئی ہے۔شیطان نے نیچی نگاہیں رکھنے والے مومنین کوبہکانے کیلئے موبائل ہاتھ میں دیدیا تاکہ نگاہیں نیچی بھی رہیں اورشیطانی کام جاری رہیں۔ موبائل کا صحیح استعمال کیا جانا چاہئے۔ ورنہ ذہنی سکون‘ اعصابی امراض‘ بینائی کا متاثرہونا‘ رے راہ روی‘ اخلاقی گراوٹ اس کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر رفیع حیدرشکیب نے اردووانگریزی میں ملی جلی تقریر میں قیلولہ‘ روزہ کے سائنٹفیک اثرات پر روشنی ڈالی۔ جناب محمدعبدالرب عارف نے یونانی اطباء کرام اوراسکالرس کو درپیش مسائل سے واقف کروایا۔ علامہ شاہ محمد فصیح الدین نظامی نے طب نبوی صلعم کی تاریخ‘ عصرحاضرمیں اہمیت پر اظہار خیال کیا اورایک فکرانگیز سمینار کے انعقاد کیلئے منتظمین کومبارکبادپیش کی۔ ڈاکٹر یونس افتخار منشی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹریوسف حامدی سابق جائنٹ ڈائرکٹرآیوش نے صدارتی تقریر کی۔ غلام عمرازعان کی قراء ت کلام پاک سے سمینار کا آغاز ہوا اورجناب محمدعبدالرحمان نے بارگاہ رسالت مآب صلعم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ ڈاکٹر محمدسراج الحق حکیم طلعت شاہ‘ ڈاکٹر عبدالرحمن اس موقع پر موجودتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button