تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ہم مرجائیں گے مگر آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے,  ریونت ریڈی غریبوں کے دشمن:محمد محمود

ہم مرجائیں گے مگر آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے,  ریونت ریڈی غریبوں کے دشمن
انہدامی کارروائی فی الفور بند کی جائے, عظیم عوامی قائد کے سی آر کی قیادت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے رہنے کاعزم:محمد محمود

 

حیدرآباد ۔ 29;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راءو کی قیادت میں بی آرایس کے ارکان مقننہ کے وفد نے آج حیدرا سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام سے بات چیت کی ۔ اس موقع پرسابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس محمد محمود علی نے خطاب کرتے ہوئے پرزورانداز میں کہاکہ آج ریاست تلنگانہ میں غریبوں کی کے سی آر حکومت نہیں ہے ۔ آج کانگریس حکومت میں ریونت ریڈی غریبوں کو پریشان کررہے ہیں ۔ انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ےہ کیسا حیدرا ہے اور ےہ کیسا موسیٰ ندی کا ڈیولپمنٹ ہے جس میں غریبوں کو تباہ وتاراج اور بے گھر کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے غریبوں کی مد د اور دادرسی کی جائے بعد میں موسیٰ ندی کو خوبصورت بنایاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ غریبوں کو بے گھر کردیں گے تو غریب کہاں جائیں گے ۔ محمدمحمود علی نے پرزورانداز میں کہاکہ حیدرآباد میں کانگریس کو انتخابات میں شکست ہوئی جس کی وجہ سے بدلہ لینے کےلئے ریونت ریڈی حیدرا کے ذریعہ غریبوں کے مکانات کو منہدم کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ غریبوں اور متاثرین کو ہرگز مایوس نہیں ہوناچاہئے ۔ بی آرایس کے تمام قائدین ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے رہےں گے ۔ محمدمحمود علی نے کہاکہ ہم مرجائیں گے مگر آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ آپ کے ساتھ ہی ہم جئےں گے اور آپ ہی کے ساتھ مریں گے ۔ غریبوں اور مظلوموں کو ان کا حق دلائیں گے ۔ محمدمحمود علی نے کہاکہ اگر ریاست تلنگانہ میں غریبوں کے کوئی ہمدرد قائد ہےں تو وہ صرف اور صرف کے چندر شیکھر راءو ہیں ۔ کے چندر شیکھر راءو نے تلنگانہ کےلئے جدوجہد کی ۔ طویل جدوجہد کے بعد تلنگانہ کاقیام عمل میں آیا ۔ قیام تلنگانہ کے بعد ریاست کو ملک بھر میں تمام شعبہ جات میں سرفہرست مقام دلایاگیا ۔ آج حیدرآبادا ورتلنگانہ ملک بھر میں نمبر ون ہے ۔ محمدمحمود علی نے کہاکہ کے سی آر نے کبھی بھی غریبوں کو تکلیف نہیں پہنچائی ۔ غریبوں کی فلاح وبہبود کےلئے نمایاں خدمات انجام دیں جبکہ کانگریس حکومت حیدرا کے نام پر غریبوں کو بے گھر کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی کسی کی بھی بات کو خاطر میں نہیں لارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بی آرایس کے دورحکومت میں غریبوں کےلئے ایک لاکھ ڈبل بیڈر وم مکانات کی تعمیر عمل میں لائی گئی ۔ آج وہ مکانات بھی غریبوں میں تقسیم کرنے کےلئے کانگریس حکومت پس وپیش کررہی ہے ۔

محمدمحمود علی نے کہاکہ ریونت ریڈی کسی کے دوست نہیں ہےں ۔ وہ عوام کے دشمن ہےں ۔ چند لوگوں کے ساتھ ریونت ریڈی نے لندن کا دورہ کیا اور وہاں کی دریا کا معائنہ کیا ۔ تب سے وہ غریبوں کو پریشان کررہے ہیں ۔ محمدمحمود علی نے کہاکہ ہم غریبوں کو بے گھر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج غریب آہ وبکا کررہے ہیں ۔ زاروقطار رورہے ہیں ۔ غریبوں کو بے گھر کردیاجائے گا تو وہ کہاں جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ متاثرین کہہ رہے ہیں کہ وہ اقساط پر مکانات خریدے ہیں ۔ ایسے غریبوں کو بے گھر کردیاجائے گاتو وہ کیسے زندگی گزاریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں کو نہ ستایاجائے ۔ اگر ریونت ریڈی کو تلنگانہ میں رہناہے تو غریبوں کی مدد کریں نہ کہ ان پربلڈوزرچلائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں اگر کوئی غریبوں کا ہمدرد ہے تو وہ کے سی آر اور بی آرایس پارٹی ہے ۔ ہم آپ کے حق کےلئے ہمیشہ لڑیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی دھوکہ دہی کے ذریعہ برسراقتدار آئی ۔ انہوں نے کہاکہ غریبوں اور متاثرہ افراد کو ہرگز خو فزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بی آرایس کے تمام قائدین کے سی آر ‘ہریش راءو‘سبیتا اندراریڈی اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں ۔ ہم آپ کو تکلیف ہونے نہیں دیں گے ۔ ےہ ہمارا آپ سے وعدہ ہے ۔ محمدمحمود علی نے عوام سے اتحاد کی اپیل کی ۔ اگر آپ متحدہوں گے تو کوئی بھی آپ کا کچھ بگاڑنہیں سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ بی آرایس حق کےلئے آواز اٹھائے گی ۔ ہم آ پ کی تکلیف اور دکھ درد میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button