تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

غریبوں کے مکانات کو منہدم کرنے سے قبل بلڈوزر کوہمارے اوپرسے گزرناپڑے گا: ہریش رائو

راہول گاندھی کو پارٹی کا نشان ہاتھ سے بلڈوزر میں تبدیل کرلینے کامشورہ

غریبوں کے مکانات کو منہدم کرنے سے قبل بلڈوزر کوہمارے اوپرسے گزرناپڑے گا۔
متاثرین کے ساتھ بی آرایس قائدین ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔ مختلف علاقوں میں ہریش راءو کی قیادت میں دورہ ۔
راہول گاندھی کو پارٹی کا نشان ہاتھ سے بلڈوزر میں تبدیل کرلینے کامشورہ

 

حیدرآباد ۔ 29;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے متاثرین کی تلنگانہ بھون آمد اور مدد کےلئے فریاد کرنے کے ایک دن بعد سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ ہریش راءو کی قیادت میں سابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل محمدمحمود علی ‘سبیتا اندرا ریڈی سابق وزیر تعلیم ورکن اسمبلی مہیشورم‘سابق وزیر ورکن اسمبلی کریم نگرگنگولا کملاکر‘رکن اسمبلی حضور آباد پی کوشک ریڈی‘سابق وزیر ورکن اسمبلی ملاریڈی ودیگر سینئر قائدین نے آج متاثرہ علاقوں کاتفصیلی دورہ کیا ۔ بی آرایس کے وفد نے متاثرین سے بات چیت کی اور ان کے مسائل کو بڑی سنجیدگی اور انہماک سے سماعت کیا ۔ بی آرایس وفد نے متاثرین کو یقین دلایاکہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہےں گے ۔ متاثرین کی جدوجہد میں بی آرایس پارٹی ہمیشہ ساتھ رہے گی ۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راءو نے ریاستی حکومت کے موسیٰ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر شدید تنقید کی اور چیف منسٹر اے ریونت ریڈی پر ترقی کے نام پر ہزاروں غریب خاندانوں کو بے گھر کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ہریش راءو نے کہاکہ کارپوریٹ کمپنیوں کو سہولتوں کی فراہمی کےلئے شہریوں کی زندگی کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہاہے اور غریب خاندانوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایاجارہاہے ۔ ہریش راءو نے غریب شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے پر ریاستی حکومت کی شدید مذمت کی اور ریاستی حکومت کی غلط ترجیحات پر استفسار کیا ۔

ہریش راءو نے کہاکہ ریونت ریڈی ایک رئیل اسٹیٹ تاجر کی طرح کام کررہے ہیں ۔ موسیٰ ریور کی خوبصورتی کے نام پر غریبوں کو بے دخل اور بے گھر کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج ہزاروں افراد کو بے گھر کیاجارہاہے ۔ متاثرین دہشت کے عالم میں زندگی بسر کررہے ہیں ۔ غریب بہت زیادہ خوفزدہ ہےں ۔ انہوں نے پرزورمطالبہ کیاکہ ریونت ریڈی فی الفور موسیٰ پروجیکٹ پر روک لگائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی عوام کے درمیان آئیں اور فوری طور پر موسیٰ پروجیکٹ سے دستبرداری کا اعلان کرےں ۔ ہریش راءو نے کہاکہ عوام کو حکومت کے ساتھ ہوناچاہئے ۔ عوام کے خلاف ہرگز کام نہیں کرناچاہئے ۔ عوام کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے بجائے کانگریس حکومت احمقانہ اقدامات کے ذریعہ غریبوں کو نقصان پہنچارہی ہے ۔ ہریش راءو نے پرزورانداز میں تمام متاثرین کی بی آرایس پارٹی کی جانب سے مکمل مدد وحمایت کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی بے گھر فرد کو تلنگانہ بھون میں شیلٹر فراہم کیاجائے گا ۔ ہریش راءو نے کہاکہ متاثرین کےلئے ہمارے دروازے 24گھنٹے کھلے رہیں گے ۔ آپ ہ میں صرف ایک کال کیجئے ۔ میں آدھے گھنٹے میں یہاں پہنچ جاءوں گا ۔ اگر غریبوں کے مکانات کو بلڈوزرمنہدم کرنے کےلئے آتے ہیں تو ان بلڈوزرس کو پہلے ہمارے او پر سے گزرنا پڑے گا ۔ ہریش راءو نے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران موسیٰ پروجیکٹ کےلئے خطیر رقم مختص کرنے پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے کہاکہ موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کےلئے 1لاکھ50ہزار کروڑ روپئے صرف کئے جارہے ہیں جبکہ بنیادی عوامی خدمات کو بالکلیہ طور پر نظرانداز کردیاگیاہے ۔

ہریش راءو نے طنزیہ انداز میں کہاکہ ریونت ریڈی کے پاس عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کی تکمیل کےلئے رقم نہیں ہے تاہم اس پروجیکٹ کےلئے 1;46;5لاکھ کروڑ روپئے کا نظم کیاجارہاہے ۔ ہریش راءو نے کہاکہ حکومت اراضیات کو کارپوریشنس کے حوالے کرنے کےلئے غریبوں کے مکانات کو مسمار کررہی ہے ۔ انہوں نے کانگریس حکومت کو ’’تغلق طرز ‘‘ کی حکمرانی سے تعبیرکیا ۔ انہوں نے انتباہ دیاکہ غریبوں کے گھروں کو مسمار کرنے نہیں دیاجائے گا ۔ بی آرایس پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ انہوں نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو مشور ہ دیاکہ وہ کانگریس پارٹی کے ہاتھ کے نشان کو بلڈوزر سے بدل دیں کیوں کہ آج کانگریس کی حکومت غریبوں کےلئے بلڈوزر بن گئی ہے ۔ بی آرایس وفد نے حیدرشاہ کوٹ ‘سن سٹی‘لنگر حوض اور آس پاس کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ بی آرایس وفد نے متاثرہ افراد کے درپیش مسائل کی بغور سماعت کی ۔ بی آرایس وفد نے متاثرین کو یقین دلایاکہ محنت ومشقت سے تعمیر کردہ غریبوں کے مکانات کے تحفظ کےلئے بی آرایس قائدین ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ کانگریس اور تلگودیشم حکومتوں میں تمام اقسام کے ٹیکسس اور چارجس کی وصولی کے بعد ہی لے آءوٹ اورمکانات کی تعمیر کی اجازت دی گئی تھی ۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button