سماجی کارکن حافظ عارف خان و دیگر نوجوانوں کی جانب سے قبرستان سے جنگلی جھاڑیوں کی صفائی کا سلسلہ جاری
نوجوانان ملت سے صفائی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کی گزارش
سماجی کارکن حافظ عارف خان و دیگر نوجوانوں کی جانب سے قبرستان سے جنگلی جھاڑیوں کی صفائی کا سلسلہ جاری
نوجوانان ملت سے صفائی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کی گزارش
عادل آباد 29/ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) عادل آباد مستقر کے محلہ بھکتاپور میں واقع مسلم قبرستان میں اگ آنے والی جنگلی جھاڑیوں کی صفائی اور کٹائی کا کام سماجی کارکن حافظ عارف خان کی نگرانی میں جاری ہے۔حافظ عارف خان کی نگرانی میں عادل آباد کے مختلف محلہ جات کے نوجوان بشمول حافظ فیروز خان،مولانا شیخ فاروق،حافظ نعیم صفائی کے کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ بروز اتوار ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین نے عیدگاہ قبرستان کا دورہ کرتے ہوئے حافظ عارف خان اور نوجوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکی خدمات پر ستائش کی اور مستقبل میں بھی مزید خدمتی پروگراموں میں حصہ لینے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ازاں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عارف خان نے مزید تفصیلات بتایا ۔انہوں نے بتایا کہ سب کے تعاون سے جھاڑیوں کی صفائی کے لئے تین کٹنگ مشین خریدی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے چار پانچ روز سے قبرستان کی صفائی کا کام جاری ہے اور سب کی محنتوں سے ایک حصہ مُکمل ہوگیا ہے۔انہوں نے عادل آباد کے غیور مسلمانوں خاص کر مُسلم نوجوانوں سے مسلم قبرستان میں جنگلی جھاڑیوں کی صفائی میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتے ہوئے اپنا تعاون کرنے کی گزارش کی۔