سدی پیٹ میں مبینہ طور پرطالبہ کی عصمت ریزی
برہم رشتہ داروں اور دیہاتیوں نے ملزم کے مکان کو آگ لگادی
سدی پیٹ میں مبینہ طور پرطالبہ کی عصمت ریزی
برہم رشتہ داروں اور دیہاتیوں نے ملزم کے مکان کو آگ لگادی
حیدرآباد ۔ 29;241;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)ضلع سدی پیٹ کے کومرا ویلی منڈل کے گورنا پیٹ موضع میں آج اس وقت زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی جب عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکی کے رشتہ داروں اور دیہاتیوں نے ملزم کے مکان کو نذر آتش کرنے کے علاوہ اس کی کار ‘جے سی بی اور ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچایا ۔ تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کی طالبہ اپنے مکان میں تنہا تھی ۔ اس وقت 19سالہ نوجوان لڑکی کے مکان میں داخل ہوا اورلڑ کی کے ساتھ مبینہ طورپر دست درازی کی ۔ لڑکی کی چیخ وپکار پرپڑوسی جمع ہوگئے اورنوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی پٹائی کی ۔ واقعہ کے بعد ملزم کے افراد خاندان موضع سے فرار ہوگئے ۔ اس دوران پولیس نے ملزم کوحراست میں لے لیا ۔ لڑکی کو معائنہ کےلئے سرکاری ہاسپٹل سدی پیٹ منتقل کیاگیا ۔ دیہاتیوں اور متاثرہ کے افراد خاندان نے ملزم کے گھر اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے پولیس کو حالات کو قابو میں کرنے کےلئے مشکل پیش آئی ۔ کومرا ویلی ‘چیریال اور دیگر پڑوسی پولیس اسٹیشنوں سے بھاری تعداد میں پولیس فورس کو طلب کرلیاگیا ۔ موضع میں حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں ۔