دنیا ؍ بین الاقوامی
حیدرآباد جاپان فیسٹیول کاآغاز
حیدرآباد جاپان فیسٹیول کاآغاز
حیدرآباد جاپان فیسٹیول کے نام سے شہرحیدرآباد کے مادھاپور میں نمائش کا آغاز بڑے پیمانہ پر ہوا۔ نمائش کا افتتاح جاپان کے قونصل جنرل تاکاہاشی نے کیا۔ پانچ روزہ نمائش میں بونسائی پودوں کے ساتھ ساتھ جاپانی ثقافت کی روایات کی عکاسی کرنے والے پودے بھی رکھے گئے ہیں۔ بونسائی پودے خاص طور پر متاثر کن ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام شہر کے عوام کو جاپانی طرز زندگی، کھانے پینے کی عادات اور فطرت سے محبت کے بارے میں بتانے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔