تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حکومت خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پرعزم:وزیراعلی تلنگانہ

حکومت خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے پرعزم:وزیراعلی تلنگانہ

وزیراعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت خواتین کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں مزید اسپتال قائم کیے جائیں گے۔ ریونت ریڈی شہرحیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں پستان کے کینسر کے بارے میں بیداری کے لیے منعقدہ ‘پنک پاور رن’ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے پنک پاور رن میں بہتر مظاہرہ کرنے والوں کو ایوارڈس بھی دیئے۔ انہوں نے ‘سدھا فاؤنڈیشن’ اور ‘میل فاؤنڈیشن’ کے ذمہ داروں کو بھی مبارکباد دی۔پستان کے کینسر کے بارے میں آگاہی کے لیے سدھا ریڈی اور میل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور تلنگانہ حکومت کے تعاون سے گچی باولی اسٹیڈیم میں پنک پاور رن 2024 منعقد کی گئی۔ریاستی وزیر صحت دامودراج نرسمہانے جھنڈی دکھا کر پنک پاور رن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایک ساتھ 3، 5، 10 کلومیٹر کی دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں طلباء، ڈاکٹروں، سافٹ ویئر ملازمین سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی 5000 سے زائد شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button