دنیا ؍ بین الاقوامی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیراہتمام6 اکتوبر کورانچی میں وقف کانفرنس ہوگی: مولانا فضل الرحیم مجددی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیراہتمام6 اکتوبر کورانچی میں وقف کانفرنس ہوگی: مولانا فضل الرحیم مجددی

نئی دہلی، 29ستمبر: وقف ترمیمی بل کے عوامی تحریک پیدا کرنے اور حکومت کو بل کو واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈکے زیر اہتمام جھارکھنڈد کی راجدھانی رانچی میں 6اکتوبر کو وقف کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ یگ اطلاع مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی نے دی ہے۔

انہوں نے آج یہاں جاری ایک پریس نوٹ میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل لا بورڈ ملک کے مختلف بڑے شہروں میں وقف کے موضوع پر کانفرنس منعقد کررہاہے۔ گزشتہ 10/ ستمبر کوکلکتہ میں وقف کانفرنس رکھی گئی تھی، اوراسی وقت جھارکھنڈ کے ارکان بورڈ کی دعوت پر طے کیاگیا تھا کہ 6 اکتوبر 2024 کو رانچی میں وقف کانفرنس رکھی جائے، لہذا اسی تاریخ کو حج ہاؤس میں وقف کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے۔

اس وقف کانفرنس کی مولاناخالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ صدارت کریں گے۔جنرل سکریٹری بورڈ اوربورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس کے علاوہ مختلف مذاہب ومسالک کے نمائندوں اوراہم شخصیتوں کا خطاب ہوگا۔

بورڈ کے معزز رکن ڈاکٹر محمدیاسین قاسمی کو اجلاس کا کنوینر مقرر کیا گیاہے، نیز جھارکھنڈ کے تمام ارکان بورڈ، ڈاکٹرمجید عالم، عبدالعلام ایڈوکیٹ، مفتی نذرتوحید مظاہری، قاضی محمد انورقاسمی،ڈاکٹر حسن رضاء،مولانا شمس الحق سلفی اوردیگر معززین اجلاس کے انتظام وانصرام کاکام انجام دیں گے، مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے اپیل کی جاتی ہے کہ تمام مسلمانان جھارکھنڈ پوری گرم جوشی کے ساتھ اس اہم اجلاس میں شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button