تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

وقف ترمیمی بل ناقابل قبول ‘فی الفور دستبرداری اختیار کی جائے

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے محمدمحمود علی کی قیادت میں بی آرایس وفد کی نمائندگی

وقف ترمیمی بل ناقابل قبول ‘فی الفور دستبرداری اختیار کی جائے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے محمدمحمود علی کی قیادت میں بی آرایس وفد کی نمائندگی

حیدرآباد 28ستمبر: مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کردہ وقف ترمیمی بل کے جائزہ کے خصوص میں تشکیل کردہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی آج حیدرآباد میں منعقدہ عوامی سماعت میں سابق وزیر داخلہ ورکن قانون ساز کونسل محمدمحمود علی نے نمائندگی کی۔محمدمحمود علی نے وقف ترمیمی بل کے خلاف بی آرایس پارٹی کی جانب سے صدرنشین مشترکہ پارلیمانی کمیٹی جگدمبیکا پال کو ایک یادداشت پیش کی۔علاوہ ازیں بی آرایس کے اقلیتی قائدین کی جانب سے بھی بل کی مخالفت میں جے پی سی سے نمائندگی کی گئی۔محمدمحمود علی نے کمیٹی سے نمائندگی کی کہ بی آرایس وقف ترمیمی بل کی شدید مخالفت کرتی ہے لہذا کمیٹی مرکزی حکومت سے بل سے دستبرداری کےلئے سفارش کرے۔مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی میںوقف ترمیمی بل کی تمام خامیوں اور نقائص کو اجاگر کیاگیااور اس بل کو ردکرنے کا مطالبہ کیاگیا۔جے پی سی سے محمدمحمود علی کی قیادت میں نمائندگی کرنے والے وفد میں محمد سلیم سابق صدرنشین وقف بورڈ ‘محمد مسیح اللہ خان سابق صدرنشین حج کمیٹی‘خواجہ بدرالدین ‘ارشد نواب‘ محمد جمیل الدین ایڈوکیٹ‘ ایم اے معیدودیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button