جرائم و حادثات
آصف آباد میں کم عمر لڑکی کی آبروریزی
متاثرہ کے افراد خاندان کا راستہ روکو احتجاج ‘خاطی کو پھانسی دینے کامطالبہ
آصف آباد میں کم عمر لڑکی کی آبروریزی
متاثرہ کے افراد خاندان کا راستہ روکو احتجاج ‘خاطی کو پھانسی دینے کامطالبہ
آصف آباد۔28/ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز )کمرم بھیم آصف آباد ضلع کے بوروگوڈا گاوں میں ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ بوروگوڈا کے سرکاری اسکول کی8ویں جماعت کی طالبہ اسکول سے اپنے گھر جارہی تھی کہ مبینہ طور پرساگر نامی نوجوان نے لڑکی کو تنہا دیکھ کر روک لیا اور زبردستی اپنے گھر لے گیا ۔ساگر نے مبینہ طور پر لڑکی کی آبروریزی کی ۔لڑکی نے بعدازاں واقعہ سے اپنے افراد خاندان کو واقف کروایا۔لڑکی کے افراد خاندان ساگر کے مکان پہنچے اور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس نے ساگر کو حراست میں لے لیا۔لڑکی کے طبی معائنہ کروائے گئے ۔واقعہ کے خلاف لڑکی کے افرادخاندان کے علاوہ مقامی عوام نے قومی شاہراہ پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا اور ساگر کو سرعام پھانسی دےنے کامطالبہ کیا۔