دنیا ؍ بین الاقوامی

مشرقی ایران میں کوئلہ کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہو ئی

مشرقی ایران میں کوئلہ کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہو ئی

تہران، 26 ستمبر: ایران کے مشرقی صوبے جنوبی خراسان میں کوئلہ کان میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی موت ہوگئی ہے۔

ارنا نے صوبائی کرائسز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر کے ڈائریکٹر جنرل محمد علی اخوند کے حوالے سے بتایا کہ تباس کاؤنٹی میں کان میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوئے 16 مزدوروں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، جب کہ ایک کو مردہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دھماکہ ہفتہ کی رات تہران کے جنوب مشرق میں تقریباً 540 کلومیٹر دور ایک کان کی سرنگ میں ہوا۔
دھماکے کی وجہ میتھین گیس میں اچانک اضافہ بتایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مسٹر اخونڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس وقت کان میں 65 مزدور موجود تھے، جب کہ ابتدائی طور پر مزدوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور یہ تعداد 69 تک پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button