جرائم و حادثات
بھدرادری کوتہ گوڑم میں ماونوازوں کا سی آرپی ایف کیمپ پر حملہ
بھدرادری کوتہ گوڑم میں ماونوازوں کا سی آرپی ایف کیمپ پر حملہ
تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں ماونوازوں نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے سی آرپی ایف کے کیمپ پر حملہ کردیا۔یہ کیمپ ضلع کے پسوگُپا علاقہ میں واقع ہے۔اچانک اس حملہ کے بعد سیکوریٹی فورسس چوکس ہوگئیں جس کے بعد ماونوازوں اور سی آرپی ایف کے عملہ کے درمیان تقریبا نصف گھنٹہ تک بندوقوں کی لڑائی ہوئی۔سی آرپی ایف کا یہ کیمپ گھنے جنگل میں ہے۔پولیس عہدیداروں نے دونوں طرف اموات یا پھر زخمیوں کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔اس انکاونٹر کے بعد چرلہ منڈل کو ہائی الرٹ زون قراردیاگیا ہے جہاں سیکوریٹی اقدامات میں شدت پیداکردی گئی ہے۔حکام، صورتحال پر قریبی نظررکھے ہوئے ہیں اور ماونوازوں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کیاگیا ہے۔