تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
کسان قرض معافی معاملہ پر فکرمند نہ ہوں:وزیرآئی ٹی تلنگانہ سریدھربابو
کسان قرض معافی معاملہ پر فکرمند نہ ہوں:وزیرآئی ٹی تلنگانہ سریدھربابو
حیدرآباد۔24ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز) تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی سریدھر بابو نے کہا ہے کہ کسانوں کو قرض معافی کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر موصوف نے کریم نگر ضلع کی جمی کنٹہ زرعی مارکٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین سمیرریڈی کے خاندان سے ملاقات کی، جو حال ہی میں چل بسے تھے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی کی جانب سے ان کے خاندان کے تعاون کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ جات کی معافی کایہ کام 9مہینوں میں کانگریس نے کردیاہے۔ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے بعض کسانو ں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے جاسکے تاہم جلد ہی قرض معافی اسکیم کی رقم ان کے کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔