شہر کی خبریں

شریعت کمیٹی کی جانب سے 25 ستمبر کو خواتین و طالبات کیلئے ”تحفظ وقف”  ایک اہم ورکشاپ 

خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

شریعت کمیٹی کی جانب سے 25 ستمبر کو خواتین و طالبات کیلئے ”تحفظ وقف”  ایک اہم ورکشاپ
خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل

شریعت کمیٹی برائے خواتین ، حیدرآباد کی جانب سے خواتین و طالبات کیلئے موجودہ دور میں مسلمانان ہند کو درپیش چیالنجس میں ایک اہم چیالنج ، وقف ترمیمی بل 2024، ہے ۔ مرکزی حکومت اس بل کو لانا چاہتی ہے ، اور جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے اس بل پر رائے مانگنے پر ،اس بل کے خلاف مسلمانوں نے لاکھوں ای میلس بھیجے ہیں ۔
اس اہم عنوان کو مد نظر رکھ کر کمیٹی نے عامتہ الناس خاص کر خواتین و طالبات میں وقف ترمیمی بل کے بارے میں شعور بیدار کرنے ، وقف کی شرعی حیثیت کو اجاگر کرنے اور متحدہ طور پر وقف ترمیمی بل کو مسترد کرکے اسکے نقصانات سے واقف کرانے کیلئے ایک اہم ورکشاب بعنوان تحفظ وقف
بتاریخ :* 25/ ستمبر ، 2024 ، بروز : چہارشنبہ ، بوقت : 11 بجےدن تا 4 بجے شام ، سلامہ سنٹر ، پرانی حویلی ، حیدرآباد پر منعقد ہوگا ۔
اس ورکشاپ میں اہم عنوانات جیسے "اسلام میں وقف کی اہمیت” ، "وقف کا تعارف” ، "تاریخ وقف” ، ” وقف ترمیمی بل2024 "، وقف ترمیمی بل کے نفاذ سے مسلمانوں کو پینچنے والے نقصانات” اور عصر حاضر میں مسلمانوں کو درپیش قانونی چیالنجس ، تحفظ وقف کس طرح کیا جا سکتا ہے ۔؟
و غیرہ پر محترمہ شمیم فاطمہ صاحبہ ، صدر مسلم ویمن اسوسی ایشن ، حیدرآباد ، محترمہ رقیہ فرزانہ صاحبہ ، رکن عاملہ، شریعت کمیٹی ، ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ ، صدر شریعت کمیٹی ، محترمہ تہنیت اطہر صاحبہ ، رکن عاملہ شریعت کمیٹی اور ایڈوکیٹ ماریہ احمدی صاحبہ و دانشور خواتین مخاطب
کریں گیں۔
خواتین و طالبات سے گزارش ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرمایئں اور اس اہم ورکشاپ میں اپنی ماؤں ، بہنوں ، سہلیوں اور رشتہ دار خواتین کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button