شہر کی خبریں

پولیس نے گاندھی اسپتال کے دورہ سے بی آرایس کی کمیٹی کو روک دیا

پولیس نے گاندھی اسپتال کے دورہ سے بی آرایس کی کمیٹی کو روک دیا

شہرحیدرآباد کے مشہورگاندھی اسپتال میں ماوں اورنوزائیدہ بچوں کی اموات کے معاملہ کا تجزیہ کرنے کیلئے بی آرایس کی جانب سے تشکیل دی گئی حقائق معلوم کرنے والی تین رکنی کمیٹی کو اسپتال میں جانے سے پولیس نے روک دیااور سابق وزیرصحت راجیا کو حراست میں لے لیا۔اس ٹیم کے گاندھی اسپتال کے دورہ کا پہلے ہی اعلان کردیاگیاتھاجس کے پیش نظر گاندھی اسپتال کو پولیس چھاونی میں تبدیل کردیاگیاتھا۔ کمیٹی کے ارکان بشمول صدر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ٹی راجیا، ایم ایل اے ڈاکٹر کے سنجے اور سابق ایم ایل اے ڈاکٹر ایم آنند کے گھروں پر پولیس پہنچ گئی اور انہیں روکنے کی کوشش کی۔ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ وہ حقائق کا پتہ لگانے اور حکومت کو تجاویز دینے کے لیے گاندھی اسپتال کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینا نہیں چاہتے۔انہوں نے پوچھا کہ حکومت حالات کا جائزہ لینے کے لیے اسپتالوں کے دورہ سے کیوں پریشان ہے؟ کیا حکومت گاندھی اسپتال میں زچگیوں کے دوران ماوں اورنوزائیدہ بچوں کی اموات کے معاملہ کو چھپا رہی ہے یا انہیں ڈر ہے کہ ان کی انتظامیہ کی ناکامی بے نقاب ہو جائے گی؟ ان قائدین نے پولیس سے کہا کہ وہ فوری طور پر ان کے گھروں سے نکل جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button