ہندوستان ؍ ملک کی خبریں

آتشی کیجریوال کی کرسی خالی چھوڑ کر دوسری کرسی پر بیٹھ کر حکومت چلائیں گی

آتشی کیجریوال کی کرسی خالی چھوڑ کر دوسری کرسی پر بیٹھ کر حکومت چلائیں گی

 

نئی دہلی، 23 ستمبر: دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے آج اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا کہ چار ماہ بعد دہلی کے لوگ اپنے پیار اور اعتماد سے اروند کیجریوال کو دوبارہ دہلی کا وزیر اعلیٰ بنائیں گے، تب تک ان کی کرسی ان کا انتظار کر ے گی اور وہ کسی اور کرسی پر بیٹھ کر حکومت چلائیں گی۔
وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محترمہ آتشی نے صحافیوں سے کہا کہ جس طرح بھرت نے بھگوان شری رام کے کھڑاون رکھ کر 14 سال تک اجودھیا کر حکومت کی، اسی طرح وہ اگلے چار ماہ تک دہلی کی حکومت چلائیں گی۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ بھگوان شری رام اپنے والد سے کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لیے 14 سال تک بنواس کی زندگی گزاری اسی لیے بھگوان شری رام کو مریادا پرشوتم کہا جاتا ہے۔ ان کی زندگی ہم سب کے لیے وقار اور اخلاق کا نمونہ ہے۔ بالکل اسی طرح مسٹر کیجریوال نے اس ملک کی سیاست میں وقار اور اخلاقیات کی مثال قائم کی ہے۔ پچھلے دو برسوں سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مسٹر کیجریوال پر کیچڑ اچھالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ بی جے پی نے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے، انہیں گرفتار کیا اور چھ ماہ تک جیل میں رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب مسٹر کیجریوال کو سپریم کورٹ نے ضمانت دی تھی تو عدالت نے کہا کہ ان کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کوئی اور لیڈر ہوتا تو وہ وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے دو منٹ تک نہیں سوچتا، لیکن مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وہ اس کرسی پر اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک دہلی کے لوگ ان کی ایمانداری پر اعتماد نہیں ظاہر کرتے۔
محترمہ آتشی نے کہا کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ کی کرسی مسٹر کیجریوال کی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ چار ماہ بعد فروری میں ہونے والے انتخابات میں دہلی کے عوام اپنے پیار اور بھروسے کے ساتھ مسٹر اروند کیجریوال کو دوبارہ دہلی کا وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔ تب تک یہ کرسی اسی کمرے میں رہے گی اور مسٹر کیجریوال کا انتظار کر ے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button