15 اکتوبر سے قبل پنچایت راج کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت
15 اکتوبر سے قبل پنچایت راج کے کاموں کو مکمل کرنے کی ہدایت
جنگاؤں 21 ستمبر ضلع کلیکٹر جنگاؤں مسٹر شیخ رضوان باشاہ نے ضلع کے انجینئرنگ اور پنچایت راج عہدے داروں کو سختی کے ساتھ تاکید کی کہ معاشی سال 2022 23 اور 2023 24 کے دوران منظور کیے گئے پنچائت راج کے تمام زیرتکمیل کاموں کو 15 اکتوبر 2024 سےقبل مکمل کرلیں بصورت دیگر سخت کاروائی ہوگی۔وہ اج ایڈیشنل کلیکٹر پنکیش کمار کہ ہمراہ انجینئرنگ عہدے داروں کا جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے جنگاؤں ضلعے کے تمام منڈلوں میں زیر تکمیل تعمیراتی ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں اسکول عمارتوں کی تعمیر عوامی ضروریات کے لیے انفرادی بیت الخلاؤں کی تعمیر سڑکوں کی مرمت اور پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے لیے محکمہ پنچایت راج کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات سے واقفیت حاصل کی ضلع کلیکٹر نے عہدے داروں پر فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی کے ذریعے پورا کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ضلع کے ملازمین جنگاؤں ضلع کی ترقی کےلیے ضلع انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔