شہر کی خبریں

چیئرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ سے اسٹیٹ ٹیچرز یونین قائدین کی ملاقات

ریاست کےاردو اسکولوں اساتذہ اور طلبہ کے مسائل پر نمائندگی

چیئرمین اردو اکیڈمی تلنگانہ سے اسٹیٹ ٹیچرز یونین قائدین کی ملاقات۔
ریاست کےاردو اسکولوں اساتذہ اور طلبہ کے مسائل پر نمائندگی

حیدرآباد،(راست) اسٹیٹ ٹیچرز یونین تلنگانہ (STUTS) کے ضلعی صدر جناب محمد افتخار الدین کی صدارت میں آج ایک وفد نے چیئرمین تلنگانہ اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان صاحب سے ملاقات کی اور ریاست کے اردو اسکولوں، اردو اساتذہ اور اردو طلبہ کے دیرینہ حل طلب مسائل پر ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین اردو اکیڈمی نے ایسے اردو سکول جہاں پر اساتذہ کی قلت ہے وہاں اردو ودیا ویلنٹرز فراہم کرنے کے دور اندیش فیصلے کا خیر مقدم کیا،اور کہا کہ اساتذہ کی فراہمی سے اردو اسکولوں میں خوشگوار تبدیلی ممکن ہے۔ اور اسی مہینے میں اساتذہ کے تقررات انجام دینے کے لئے پر زور نمائندگی کی ، انہوں نے کہا کہ سال 2022 کے اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کرام میں انعامی رقم حاصل نہ ہونے پر مایوسی ہے ،اس پر چیئرمین صاحب نے تیقن دیا کہ انعامی رقم بہت جلد دینے کا تیقن دیا۔ساتھ ہی افتخار الدین نے سال 2023 کے اساتذہ اکرام کے انتخابات انجام دیتے ہوئے سال 2024 کے لیے اسٹیٹ بیسٹ ٹیچر اوارڈ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی گزارش کی۔

بعد ازاں انہوں نے اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والے غریب نادار طلبہ کے لیے اسکالرشپ دوبارہ شروع کرنے کے لئے نمائندگی کی جس پر چیئرمین اردو اکیڈمی نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا۔ چیئرمین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان نے اردو اساتذہ ،طلبہ اور اردو اسکولوں اور ان سے جڑے مسائل پر طویل گفتگو کی اور مستقبل قریب میں انہیں جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا ۔

اس موقع پر سینیئر قائدین اکبر علی قریشی, محمد اعجاز, شاہد علی حسرت, محمد راشید, مولا علی, اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button