تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں حکومت کی لاپرواہی 

سابق وزیر ہریش راﺅ کا چیف منسٹر کو مکتوب۔فی الفور راحتی اقدامات پرزور

سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں حکومت کی لاپرواہی
سابق وزیر ہریش راﺅ کا چیف منسٹر کو مکتوب۔فی الفور راحتی اقدامات پرزور

 

حیدرآباد۔21ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی سدی پیٹ بی آرایس ہریش راﺅ نے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں حکومت پر لاپرواہی کا الزا م عائد کیا اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں سیلاب متاثرین کو فی الفور امداد کی فراہمی کامطالبہ کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ حالےہ بارش اور سیلاب کے باعث ریاست تلنگانہ بالخصوص کھمم ‘بھدراچلم‘محبوب آباد ‘سورےہ پیٹ اورورنگل اضلاع میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔تمام کالونیاں زیر آب آگئیں۔ روز مرہ کی سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔کئی افرا د بے گھر ہوگئے۔جن کے پاس جسم کے کپڑوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔سرکاری رپورٹس کے مطابق 33انسانی جانیں تلف ہوئیں۔تخمینہ کے مطابق 5,438کروڑروپئے کی املاک کو نقصان پہنچا اور زائد از4.25لاکھ ایکر اراضی پر محیط فصلیں تباہ ہوگئیں۔ہریش راﺅ نے کہاکہ اموات اور نقصانات ان اعداد وشمار سے بھی کئی گنازائد ہے۔اس آفت نے ہمیں گہرے دکھ اور مایوسی میں ڈال دیاہے۔اب بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال تباہ کن ہے۔گھروں میں کیچڑ کا ڈھیر ہے۔کھیتوں میں ریت ہے ۔کئی مقامات پر سڑکیں بہہ گئی ہیں۔متاثرین درد اور کرب میں مبتلا ہیں۔نقصانات اور مشکلات کی دل دہلادینے والی کہانیاں اور مناظر ہیں۔کئی افراد نے اپنا سب کچھ کھودیاہے۔ایسے نازک حالات میں حکومت کی طرف سے امداد کی عدم فراہمی پر وہ خود کو یکا وتنہا محسوس کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ریاستی حکومت کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ بارش اور سیلاب متاثرین کی فی الفور امداد کو یقینی بنائے۔انہوںنے کہاکہ متاثرین کو مناسب معاوضہ فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button