تلنگانہ حکومت مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے کورسس متعارف کرائے گی۔
تلنگانہ حکومت مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے کورسس متعارف کرائے گی
ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے تحت آئی ٹی آئی/اے ٹی سی اور پولی ٹیکنک کالج
حیدرآباد: وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ITI اداروں میں صنعت اور بازار کی ضروریات کے مطابق کورسز متعارف کروائیں۔ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ کورسز کے لیے مطلوبہ نصاب وضع کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیں اور ماہرین ،ماہرین تعلیم سے تجاویز اور مشورے حاصل کریں۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آج (ہفتہ) ریاستی سکریٹریٹ میں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے تجویز دی کہ ریاست کے ہر موجودہ آئی ٹی آئی کالج میں پرنسپل ہونا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو جامع تربیت ملے۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ باقاعدگی سے آئی ٹی آئی کالجس کی نگرانی اور معائنہ کریں۔ اُنہوں نے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ریاست کے پولی ٹیکنک کالجوں میں نئے اے ٹی سی قائم کرنے کی تجویز لے کر آئیں۔ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان اسمبلی حلقوں کی نشاندہی کریں جن کے پاس ریاست میں آئی ٹی آئی/اے ٹی سی نہیں ہیں اور رپورٹ پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ حیدرآباد شہر کے علاوہ 100 اسمبلی حلقوں میں ITI/ATCs کا قیام چاہتے ہیں اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ITI/ATC اور پولی ٹیکنک کالجوں کو ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے دائرہ کار میں لانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں۔
ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری، لیبر سکریٹری سنجے کمار، چیف منسٹرکے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی، ٹی جی آئی آئی سی کے ایم ڈی وشنو وردھن ریڈی اور دیگر عہدیداروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔