تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کانگریس حکومت انتخابی وعدوں کی تکمیل میں بالکلیہ طور پر ناکام

عوام اور کسان ریونت ریڈی کو کبھی معاف نہیں کریں گے:کے ٹی آر

کانگریس حکومت انتخابی وعدوں کی تکمیل میں بالکلیہ طور پر ناکام
عوام اور کسان ریونت ریڈی کو کبھی معاف نہیں کریں گے:کے ٹی آر

حیدرآباد۔20ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس)نے کانگریس حکومت پر کسانوں اور سرکاری ملازمین کی دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا اور ریاستی حکومت پر شدید تنقید کی۔کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے آج کہاکہ کانگریس اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں بالکلےہ طور پر ناکام ہوچکی ہے۔خصوصیت کے ساتھ رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت کاشت کاری کےلئے کسانوں کو مالی امداد کی فراہمی اور کسانوں کے قرضہ جات کی مکمل معافی میںبھی کانگریس حکومت ناکام رہی ہے۔انہوں نے رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت کاشت کاری کےلئے کسانوں کو مالی امداد کی فراہمی کے نفاذ میں ناکامی اور عدم مطابقت پر کانگریس کا تمسخر اڑایا۔کے ٹی آر نے کہاکہ ماقبل انتخابات کانگریس پارٹی نے رعیتو بھروسہ کے تحت مالی امداد کی فراہمی اور قرضہ جات کی معافی کے نام پر بلند بانگ وعدے کئے تاہم اب وزیر زراعت تملا ناگیشور راﺅ کے حالےہ تبصروں کے بعد کسان شدید الجھن کاشکار ہیں۔انہوں نے ایک مرتبہ کہاکہ کراےہ دار کسانوں کو بھی مدد فراہم کی جائے گی تاہم اب وہ اس بات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔بغیر کسی وضاحت کے کراےہ دار کسانوں کو امداد کی فراہمی سے انکار کیاجارہاہے۔کار گزار صدر بی آرایس نے مزید کہاکہ کانگریس حکومت نے پہلے ہی خریف سیزن میں رعیتو بھروسہ کے تحت کاشت کاری کےلئے کسانوں کو امداد کی عدم فراہمی کے ذریعہ دھوکہ دیا اور اب قرض کی مکمل معافی کے اپنے وعدے کی تکمیل میں بھی کانگریس حکومت ناکام رہی ہے۔آج کراےہ دار کسانوں کو امداد کی فراہمی سے انکار کیاجارہاہے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی کانگریس کے انتخابی منشور میں عوام سے کئے گئے 420انتخابی وعدوں سے یکے بعد دیگرے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔کے ٹی آر نے ریمارک کیا کہ آپ نے ایسے وعدے ہی کیوں کئے جو آپ پورے نہیں کرسکتے۔یہ دھوکہ دہی اور مکروفریب کے سوا کچھ نہیں ہے۔انہوںنے انتباہ دیاکہ تلنگانہ کے عوام بالخصوص کسان اس طرح کی دھوکہ دہی پر کانگریس کو کبھی بھی معاف نہیں کریںگے۔انہوںنے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو اس دھوکہ دہی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔علاوہ ازیں سابق ریاستی وزیر کے ٹی آر نے سرکاری ملازمین کو نظر انداز کرنے پر کانگریس پر شدید تنقید کی۔انہوںنے سرکاری ملازمین کی فلاح وبہبود کو نظر اندازکرنے کاریاستی حکومت پر الزام عائد کیا۔انہوںنے کہاکہ کانگریس حکومت ایمپلائیز ہیلت کیر ٹرسٹ سے متعلق بی آرایس دورحکومت کے دوران جاری کردہ حکومتی احکامات پر عمل آوری میں ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے تقریباً20لاکھ خاندان مشکلات کاشکار ہیں۔کے ٹی آر نے کہاکہ چندرشیکھر راﺅ حکومت نے ملازمین کے ساتھ اپنے افراد خاندان جیسا سلوک کیا۔تاہم کانگریس حکومت سرکاری ملازمین کی صحت کی دیکھ بھال کےلئے فنڈس بھی جاری نہیں کررہی ہے۔کے ٹی آر نے سرکاری ملازمین کو فی الفور راحت کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button