تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ڈینگو سے موت!سنگاریڈی میں لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم

ڈینگو سے موت!سنگاریڈی میں لڑکے کی لاش کا پوسٹ مارٹم

حیدرآباد۔19ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)ضلع سنگاریڈی کے ہتھنوڑہ منڈل کے کونیالہ میں سرکاری دواخانہ سنگاریڈی کے ڈاکٹرس نے 45یوم کے لڑکے داشوک کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔داشوک کی مبینہ طور پر 8ستمبر کو ڈینگو کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔افراد خاندان نے بغیر پوسٹ مارٹم کے 9ستمبر کو لڑکے کی لاش کودفنا دیاتھا۔داشوک کے والد سی پربھو لنگم نے سنگاریڈی ٹاﺅن میںواقع شیشو رکھشا چلڈرن ہاسپٹل کے خلاف شکایت درج کروائی ۔داشوک کو علاج ومعالجہ کےلئے 5ستمبر کو مذکورہ بالا دواخانہ میں شریک کروایاگیاتھا۔ والد کی شکایت پر پولیس نے 13ستمبر کو ہاسپٹل کے انتظامےہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج عمل میںلایا۔ضلع طب وصحت کے عہدیداروں نے ہاسپٹل کے لیاب کو مہر بند کردیا کیوںکہ ہاسپٹل میں ایلیسا ٹسٹ کے بغیر لڑکے کو ڈینگو سے مثبت قراردیاگیا۔تحصیلدار ہتھنوڑہ فرحینہ شیخ نے بتایاکہ سنگاریڈی سرکاری دواخانہ کے ڈاکٹرس وینو گوپال راﺅ اور دیپک نے بچہ کے افراد خاندان ‘ریونیو عہدیداران ‘پولیس اور موضع کے بزرگ افراد کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم انجام دیا۔موت کی وجوہات جاننے کےلئے نمونے فارنسک سائنس لیبارٹری کو روانہ کئے جائیںگے۔ایف ایس ایل کی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔ پربھو لنگم نے اس معاملہ میں انصاف کامطالبہ کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ وہ اپنے بیٹے کی موت کے ذمہ دار افراد کو سزا دلانا چاہتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button