چلو پرجابھون احتجاج کوناکام بنادیاگیا۔کئی کسان زیرحراست
تلنگانہ:چلو پرجابھون احتجاج کوناکام بنادیاگیا۔کئی کسان زیرحراست
حیدرآباد، 19 ستمبر: بغیر کسی شرط کے مکمل قرضہ جات کی معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کسانوں نے چلو پرگتی بھون احتجاج کا اعلان کیا، لیکن پولیس نے تلنگانہ کے کئی مقامات پر ان کسانوں کو حراست میں لے لیا۔ کسانوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ جب وہ پرامن احتجاج کر رہے ہیں تو ان کے ساتھ مجرموں یا دہشت گردوں جیسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے۔
ریاست کے مختلف مقامات سے کسان پرگتی بھون کی سمت جانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن پولیس کی کارروائی کے باعث انہیں روک دیا گیا۔ کئی کسانوں نے گرفتاریوں کے باوجود پرگتی بھون پہنچنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور حکومت کے اقدامات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کسانوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ "کسانوں کے بغیر ایک قوم ترقی نہیں کر سکتی” اور اپنے احتجاج کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔