جرائم و حادثات

 نارائن پیٹ ٹاون میں میلادالنبیؐ کے موقع پر لگائی گئی جھنڈیاں سڑک پر پھینک دینے سے کشیدگی

نارائن پیٹ ٹاؤن میں حال ہی میں کشیدگی دیکھنے کو ملی، جہاں میلاد النبیؐ کے موقع پر جھنڈیاں لگانے کے مسئلے پر دو فرقوں کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق، مسلم نوجوانوں نے کل شام اولڈ بس اسٹینڈ جنکشن کے قریب میلاد النبیؐ کی مناسبت سے جھنڈیاں لگانا شروع کیں۔ اس دوران، دوسرے طبقے کے بعض افراد نے اس پر اعتراض کیا اور جھنڈیوں کو نکال کر سڑک پر پھینک دیا۔

اس مسئلے پر دونوں طبقات میں بحث و تکرار شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں افراد وہاں جمع ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلکا سا لاٹھی چارج کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔ پولیس نے بھاری تعداد میں اہلکاروں کو وہاں تعینات کردیا، جبکہ حیدرآباد سے پولیس کے سینئر عہدیدار بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی مسلمانوں نے گنیش وسرجن کے پیش نظر اپنے جلوس کو ملتوی کردیا تھا۔ یہ جلوس جمعرات کو نکلنے والا تھا، اور اسی پیش نظر گزشتہ روز جھنڈیاں لگائی جارہی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button