اسپورٹس ؍ کھیلتلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

قومی سطح کے سائنسی مقابلے میں کوہیر منڈل کے اردو میڈیم طالب علم کی شرکت

حیدرآباد، 19 ستمبر (پریس نوٹ): مرکزی حکومت کے شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے منعقد ہونے والے قومی سائنس میلے میں حلقہ اسمبلی کوہیر منڈل کے موضع کویلی کے طالب علم کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا عظیم موقع ملا ہے۔ یوتھ کانگریس قائد فیض عباسی نے بتایا کہ موضع کویلی کے ضلع پرشد ہائی اسکول اردو میڈیم کے ہونہار طالب علم محمد مصطفیٰ احمد، ولد افروز احمد، دہلی میں منعقدہ سائنسی میلے میں حصہ لینے کے لیے دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔

محمد مصطفیٰ نے ایک ایسا اسٹریٹ لائٹ کا نمونہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے کسی بھی انسانی مدد کے بغیر کھمبے پر چڑھے بغیر لائٹ کی تبدیلی اور درستگی کی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ مصطفیٰ نے اس سے پہلے ریاستی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لیا تھا اور اب قومی مقابلے کے لیے منتخب ہو کر دہلی روانہ ہوئے ہیں۔ اس کاوش پر استاتذہ اور مقامی افراد نے خوب ستائش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button