جرائم و حادثات

ایل اینڈ ٹی میٹروریل حیدرآباد کاایکس اکاونٹ ہیک کرلیاگیا

حیدرآباد، 19 ستمبر: سائبردھوکہ بازوں نے ایل اینڈ ٹی میٹروریل حیدرآباد کے ایکس (ٹوئیٹر) اکاونٹ کو ہیک کرلیا۔ یہ اکاونٹ جمعرات کی صبح ہیک کیا گیا، اور اس اکاونٹ کے تقریباً 37 ہزار فالوورس ہیں۔

اس سلسلے میں کمپنی نے عوام کو آگاہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ تاحکم ثانی اس اکاونٹ پر کوئی بھی پوسٹ نہ کریں اور کسی بھی لنک کو کلک نہ کریں۔ کمپنی نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی اس مسئلے کو حل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button