محسن کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا میں جلوہ گری امت کے لیے نعمت عظمی : مفتی نثار احمد مصباحی
محبوب نگر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس و جلسہ کا کامیاب انعقاد
محبوب نگر، 18 ستمبر (نامہ نگار): اہل سنت والجماعت میلاد جلسہ اور جلوس مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام 17 ستمبر بروز منگل بعد نماز عصر مرکزی جلوس محمدی کا آغاز مکہ مسجد سے ہوا اور یہ کلاک ٹاور پہنچا جہاں مختلف محلہ جات کے زیلی جلوس، جیسے مومن پورہ، حبیب نگر، احمد نگر، رامیاباولا، موتی نگر، طیب نگر، بی کے ریڈی کالونی، مرکزی جلوس میں ضم ہو گئے۔ یہاں ہزاروں کا مجموعہ نعرہ رسالت، نعرہ تکبیر اور نعت رسول کی گونج میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دے رہا تھا۔
یہ جلوس جب بس اسٹینڈ پہنچا تو قومی یکتا کمیٹی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی قائدین نے جلوس کا استقبال کیا اور سرپرست اعلیٰ الحاج سید عبدالرزاق شاہ قادری، سجادہ نشین درگاہ حضرت سید مردان علی شاہ رحمت اللہ کی بکثرت گلپوشی کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی، عبید اللہ کوتوال، چیرمین میناریٹی فنانس کارپوریشن تلنگانہ، محمد رفیق احمد قادری معتمد ایکتا کمیٹی، سید شفیع الدین قادری، محمد عبدالرافع ذکی، اور دیگر نے شرکت کی۔
جلوس کی نگرانی سید عبدالقادر المروف سید افروز شاہ قادری، کارگزار صدر مرکزی کمیٹی نے کی۔ جلوس نیو ٹاؤن، شاہ صاحب گٹہ چوراستہ سے ہوتا ہوا درگاہ شریف حضرت سید مردان علی شاہؒ پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوا۔ اس جلسہ کی نگرانی الحاج سید عبدالرزاق شاہ قادری سجادہ نشین نے اور صدارت محمد مظہر حسین شہید قادری شرفی، صدر مرکزی میلاد کمیٹی نے کی۔
مہمان مقرر مولانا مفتی نثار احمد خان مصباحی، مبارک پور اتر پردیش، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محسن کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کی جلوہ گری امت کے لیے نعمت عظمیٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ سے محبت کرنا ایمان کی دلیل ہے اور آپ ﷺ کی یاد قلب کو سکون اور منور کرتی ہے۔ قاضی سعادت علی شاہ، مقامی مقرر، نے کہا کہ حضور ﷺ کی آمد خوشی کا اظہار کرنا ہی اہل سنت والجماعت کی پہچان ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام عالموں کے لیے رحمت ہیں۔
محمد مظہر حسین شہید قادری شرفی، صدر مرکزی جلسہ و جلوس کمیٹی، نے تعارفی کلمات پیش کیے اور جلوس کے آغاز سے آج تک کے حالات پر روشنی ڈالی۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد اشفاق احمد، امام و خطیب موتھی مسجد کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ سید صابر قادری، قدیر سید حسن، سید واصف ساہ قادری نے بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
خواجہ قطب الدین، معزز رکن مرکزی میلاد کمیٹی، نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر زینت شہ نشین حضرت جلال الدین حسن، سجادہ کولم پلی، سید غوث محی الدین چشتی، صدر قاضی محبوب نگر، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ، معتمد مرکزی کمیٹی، محمد رفیق احمد قادری، نائب صدر مرکزی کمیٹی، محمد عبدالہادی، ایڈوکیٹ و صدر ضلع مجلس، محمد جہانگیر پاشاہ قادری، معزز رکن، میر شعیب علی، معزز رکن، محمد تفی حسین تقی، صدر عیدگاہ کمیٹی، مقصود بن احمد ذاکر، ایڈوکیٹ، محمد عبدالرافع ذکی، معتمد جامع مسجد، مرزا قدوس بیگ، الحاج سید تقی الدین، سید ظفر شاہ، بابر شیخ، الحاج محمد ابراہیم نقشبندی، مفتی قدیر قادری، سید مجیب پاشاہ، مولانا وارث شاہ، محمد عبدالعزیز معدوم، محمد مقیتدیر، عبداللہ سنی، طیب باشوار، خواجہ معین الدین قادری، اور سید عنایت اللہ حسینی کے علاوہ ہزاروں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔ بعد از جلسہ طعام کا بھی معقول اہتمام کیا گیا تھا۔