تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ٹیم سوشل ورکرز ویلفیئر سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے میلاد النبیؐ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

ٹیم سوشل ورکرز ویلفیئر سوسائٹی محبوب نگر کی جانب سے میلاد النبیؐ کے موقع پر خون کا عطیہ کیمپ کا کامیاب انعقاد.

محبوب نگر 17 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) محبوب نگر میں ٹیم سوشل ورکرز ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے میلاد النبی ﷺ کے موقع پر الماس فنکشن ہال، رامیاباولی محبوب نگر میں ایک خون کا عطیہ کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں تین سو کے قریب افراد خصوصاً نوجوانوں، نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ خون کا عطیہ دیا۔ یہ کیمپ ریڈ کراس سوسائٹی محبوب نگر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا۔ کیمپ کا افتتاح محبوب نگر کی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی جانکی آئی پی ایس نے کیا۔ مہمان خصوصی کے طور پر مقامی رکن اسمبلی ینم سرینواس ریڈی نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ دیگر مہمانان جن میں جناب عبیداللّٰہ کوتوال چئیرمین تلنگانہ اقلیتی فنانس کارپوریشن، مقامی بلدیہ چئیرمین آنند کمار گوڑ، زرعی مارکیٹ کمیٹی کی صدر بیکاری انیتا ریڈی اور نائب صدر نشین بلدیہ شبیر احمد، سراج قادری شامل تھے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے دیگر معززین میں سابق ریاستی وزیر وی سرینواس گوڑ، مولانا نعیم کوثر رشادی صدر جمعیت علماء محبوب نگر، عبدالعزیز امیر مقامی جماعت اسلامی محبوب نگر، خواجہ فیاضی الدین انور پاشاہ سرپرست ملی محاذ، مظہر حسین شہید، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ سکریٹری مجلس، محمد محسن خان کنوینر کل جماعتی رابط کمیٹی، تقی حسین تقی، مرزا قدوس بیگ، کے علاوہ دیگر شخصیات شامل تھے۔ ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کہا کہ تھلسمیا سے متاثرہ مریضوں کے لیے خون کا عطیہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں خون کے ضرورت والے مریض مرنے کے واقعات پیش آتے تھے، لیکن اب خون عطیہ کرنے والوں کی وجہ سے ہم ایسی حالت زار سے بچ پائے ہیں۔ دیگر مہمانوں نےکیمپ کا دورہ کرکے منتظمین اور عطیہ دہندگان کو مبارکباد پیش کرتے ہوے نوجوانوں کے جذبہ ایثار کے حیران کن مظاہرہ کی زبردست ستائش کی۔ ریڈ کراس سوسائٹی کے چیرمین لائن نٹراج نے اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کی نگرانی کی۔ ٹیم سوشل ورکرس کی جانب سے محمد الطاف (صدر)، طیب باشوار (نائب صدر)، محمد اعجاز (سیکریٹری)، خواجہ عظمت علی، عبداللہ سنی، اوئز احمد، ابراہیم قادری، خالد نوید، محمد معز، ظفر، محمد اظہر خان میٹرو نیوز، امیر نقشبندی، نور ابراہیم، عابد، شیخ غوث، مجاہد اور سمیر نے کیمپ کے انتظامات سنبھالے.

متعلقہ مضامین

Back to top button