جرائم و حادثات
سرکاری گیسٹ ہوز کے احاطہ میں حالت نشہ میں پیشاب کرنے والے شخص پر30ہزارروپئے کا جرمانہ
سرکاری گیسٹ ہوز کے احاطہ میں حالت نشہ میں پیشاب کرنے والے شخص پر30ہزارروپئے کا جرمانہ
حالت نشہ میں سرکاری گیسٹ ہوزکے احاطہ میں پیشاب کرنے پر ایک شخص کو بلدی حکام نے 30ہزارروپئے کا جرمانہ عائد کیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حالت نشہ میں ایک شخص سنگاریڈی کے آراینڈ بی گیسٹ ہوزپہنچا اور وہاں اس نے پیشاب کردیا۔اس موقع پر وہاں موجود سنگاریڈی ضلع کے ایک عہدیدارنے اس شخص کی اس حرکت پر سوال اٹھایا۔یہ شخص جو اس بات سے ناواقف تھا کہ یہ ایک عہدیدارہے، اس سے بحث وتکرار کی جس کے بعد عہدیدار نے بلدی عہدیداروں کو طلب کرتے ہوئے اس شخص پر 30ہزارروپئے کا جرمانہ عائد کیا۔