اے پی:کالج پرنسپل کی جانب سے اٹھک بیٹھک کروانے پر تقریبا 50طالبات بیمارپڑگئیں
اے پی:کالج پرنسپل کی جانب سے اٹھک بیٹھک کروانے پر تقریبا 50طالبات بیمارپڑگئیں
ڈسپلن شکنی پر سزا کے نام پر خاتون پرنسپل کی جانب سے اٹھک بیٹھک کروانے پر تقریبا 50طالبات بیمارپڑگئیں۔ آندھراپردیش کے ضلع الوری سیتاراماراجو کے رمپاچوڑاورم گرلزجونیرکالج میں پیش آئے اس واقعہ کے خلاف طالبات اور ان کے والدین نے احتجاج کیاجس سے کشیدگی پھیل گئی۔ان طالبات نے بتایا کہ کالج پرنسپل جس کی شناخت سورنا کے طورپر کی گئی ہے، نے ڈسپلن شکنی کاالزام لگاتے ہوئے ان کو روزانہ تقریبا 200اٹھک بیٹھک کروائی جس پر ان کی حالت خراب ہوگئی۔ان طالبات نے کہا کہ سزا کا یہ سلسلہ تقریبا تین دن تک جاری رہاجس کے نتیجہ میں تقریبا 50طالبات کی حالت خراب ہوگئی۔بعض طالبات چلنے پھرنے سے بھی قاصرنظرآئیں جن کو اٹھا کر ان کی ساتھی طالبات لے گئیں۔ علاج کے لئے ان طالبات کو اسپتال منتقل کیاگیا۔اس واقعہ کی ویڈیوسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ان طالبات اور ان کے والدین نے اس انوکھی سزا پر برہمی کا اظہار کیا۔کئی طالبات کو روتا ہوا بھی دیکھاگیا۔