تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ملک اور ریاست کی ترقی میں انجینئروں کا رول بہت اہم۔

تقریب سے سابق رُکن اسمبلی راٹھوڑ باپو راؤ اور عادل آباد میونسپل کمشنر محمد قمر احمدِ کا خطاب

عادل آباد، 15 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز) سابق رکن اسمبلی حلقہ بوتھ، راٹھوڑ باپو راؤ، اور میونسپل کمشنر عادل آباد، محمد قمر احمد نے کہا کہ ملک اور ریاست کی ترقی میں انجینئروں کا کردار بہت اہم ہے۔ عادل آباد آرکیٹیکٹس، انجینئرز، اور ایل ٹی پیز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اتوار کے روز شہر مستقر کے تنیشا گارڈن فنکشن ہال میں بھارت رتن موکشھاگندم ویشویشوریا کی یوم پیدائش کے موقع پر انجینئرز ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں سابق رکن اسمبلی بوتھ راٹھوڑ باپو راؤ اور عادل آباد میونسپل کمشنر محمد قمر احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں نے بھارت رتن موکشھاگندم ویشویشوریا کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور شمع روشن کرتے ہوئے انجینئرز ڈے کی تقریب کا آغاز کیا۔

مہمانوں نے ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے انجینئروں کی خدمات کی خصوصی طور پر ستائش کی اور سوسائٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ کے پیشے کو بے پناہ شہرت دلانے والے بھارت رتن موکشھاگندم ویشویشوریا کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

پروگرام کے تحت قائم مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کے اسٹالز کا آغاز کیا گیا اور متعلقہ کمپنیوں کے نمائندوں سے تفصیلات دریافت کی گئیں۔ مہمانوں نے انجینئرز ڈے کی تقریبات کو شاندار طریقے سے منعقد کرنے پر منتظمین کو مبارکباد دی۔ قبل ازاں، منتظمین کی جانب سے مہمانوں کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔

اس پروگرام میں ایسوسی ایشن کے صدر انادنم جگدیشوار، نائب صدر سید شبیر علی، جنرل سیکریٹری محمد عبدالرب، خازن متیٹی راجو، جوائنٹ سیکریٹری محمد الماس، محمد انور، محمد ارشد علی، محمد توفیق، محمد عبد اللطیف، سمیر علی خان، سلمان اکبانی، غلام شہزاد، فیروز خان، محمد شجاعت، ششانت گنڈیوار، بیرا سرینواس، بتولا سری نواس، بنداری وجے، وڈوشی رانی، سائی کرن، وشنو مہا منیوار، انکیت، اور فائندرا کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button