تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

مشہور اداکارجونیئر این ٹی آر نے کینسر میں مبتلا مداح کو ویڈیو کال کیا

تلگو فلموں کے مشہور اداکار جونیئر این ٹی آر نے کینسر میں مبتلا اپنے مداح کو ویڈیو کال کی۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے کوشک کچھ عرصے سے ہڈیوں کے کینسر میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کوشک نے اپنے والدین کو بتایا کہ وہ مرنے سے پہلے جونیئر این ٹی آر سے ملنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ان کا بہت بڑا مداح ہیں۔

کوشک کی ماں نے یہ خواہش این ٹی آر کے مداحوں کے ذریعے اداکار تک پہنچائی، جس پر جونیئر این ٹی آر نے فوراً کوشک کو ویڈیو کال کی اور ان سے گرمجوشی سے بات کی۔ اداکار نے امید ظاہر کی کہ کوشک بہادری کے ساتھ صحت یاب ہوں گے اور پورے خاندان کے ساتھ ان کی فلم دیکھیں گے۔

جونیئر این ٹی آر نے والدین کو بھی مشورہ دیا کہ وہ کوشک کا خیال رکھیں اور انہیں ہر ممکنہ مدد فراہم کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button