تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

کانگریس رکن اسمبلی اے گاندھی کے خلاف مقدمہ درج

کانگریس رکن اسمبلی اے گاندھی کے خلاف مقدمہ درج

سیری لنگم پلی کے رکن اسمبلی وپی اے سی کے صدرنشین اے گاندھی کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا۔ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے ایم ایل اے پدی کوشک ریڈی کی شکایت پر گچی باولی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ گاندھی کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور بھائی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ دو دیگر کارپوریٹر س وینکٹیش گوڈ اور سری کانت کو ملزم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔بی آرایس لیڈروں نے بی آرایس سے کانگریس میں شامل اے گاندھی کو پی اے سی صدرنشین کا عہدہ دینے پر تنقید کی تھی جس کے بعد اے گاندھی اور بی آرایس کے رکن اسمبلی پدی کوشک ریڈی کے درمیان لفظی جنگ چھڑگئی تھی۔جمعہ کو گاندھی اپنے حامیوں کے ساتھ کوشک ریڈی کے گھر چلے گئے۔ اس موقع پر پولیس اوران کے حامیوں کے درمیان بحث وتکراربھی ہوئی تھی جس کے بعد گاندھی کو گرفتار کر کے اسی دن رہا کر دیا گیا۔ دوسری طرف کوشک ریڈی نے کانگریس لیڈروں کی جانب سے ان پر حملہ کا الزام لگایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button