تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
تلنگانہ کابینہ کا 20ستمبر کو اجلاس
تلنگانہ کابینہ کا 20ستمبر کو اجلاس
تلنگانہ کی کابینہ کا اجلاس اس ماہ کی 20 تاریخ کو ہوگا۔ وزیراعلی ریونت ریڈی کی صدارت میں اگلے جمعہ کو سہ پہر 4 بجے حیدرآباد سکریٹریٹ میں ہونے والے کابینہ کے اس اجلاس میں ریاست میں حالیہ شدید بارش، سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مستقل طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات جیسے مختلف امور پر تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔