تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

ڈاکٹر رام بابو کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

اوٹکور کے 5 مسجدوں کے ذمہ داروں نے اوٹکور پولیس اسٹیشن میں رام بابو کے خلاف شکایت درج کروائی

اوٹکور : 13/ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز ) تین روز قبل ناراین پیٹ کے ڈاکٹر رام بابو نے مسلمانوں کے خلاف زہریلے اور جھوٹے پروپگنڈہ کیا تھا جس کے خلاف مستقر اوٹکور کے 5 مسجدوں کے ذمہ داروں نے اوٹکور پولیس اسٹیشن میں ڈاکٹر رام بابو کے خلاف کیس درج کرنے کی درخواست ایس آئی کرشنم راجو کے حوالے کی۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی 10 ستمبر کی رات سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ اس ویڈیو میں ڈاکٹر رام بابو مسلمانوں پر انتہائی سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدوں میں پانچ وقت نماز کے علاوہ جمعہ کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کے قتل کی تعلیم دی جاتی ہے اور ملک کو اسلامک اسٹیٹ بنانے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مسلمانوں کو دوسری ملکوں سے پیسے آتے ہیں جن کو مسلمان جہاد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔مسجدوں کے ذمہ داروں نے کہا کہ گنیش جلوس سے پہلے حالات کو کشیدہ کرنے اور اکثریتی طبقہ کی نوجوانوں اور مرد و خواتین کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نارائن پیٹ ضلع کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ڈاکٹر جیسے مقدس پیشہ سے وابستہ شخص جسکا کام انسانی جسم سے بیماریوں کے زریعہ پھیلے زہریلے زرات کو اپنی حکمت و دانائی سے نکال پھینکنا ہے وہ اپنے قوم کے لوگوں کے دل و دماغ میں فرقہ پرستی کا زہر گھول رہا ہیں اور مسجدوں سے متعلق غلط بیانی کررہا ہے۔۔اس موقع پر جامع مسجد صدر عبادالرحمن ‘ مسجد محمدیہ سلفی نگر صدر محمد منیر احمد مکہ مسجد سیکرٹری عبدالقادر کرنول شاہی مسجد صدر عبدالخالق قاضی مسجد ایکمینار بنڈہ صدر مقبول احمد عبدالرحمان شبو کوآپریشن ممبر محمد اسماعیل جنرل سکریٹری ایم آئی ایم محمد پاشاہ مقامی صدر ایم آئی ایم ناصر خان محمد رفیع پورلہ عبدالرحیم عبدالخالق کے علاوہ دیگر نوجوان موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button