عام آدمی پارٹی نے اروند کجریوال کی ضمانت کو سچائی کی جیت قرار دیا
عام آدمی پارٹی نے اروند کجریوال کی ضمانت کو سچائی کی جیت قرار دیا
نئی دہلی، 13 ستمبر: عام آدمی پارٹی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ملنے والی ضمانت کو سچائی کی جیت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جھکتے ہیں تاناشاہ، لڑنا والا چاہئے۔
آپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا نے کہا، ’’آج پھر جھوٹ اور سازشوں کے خلاف لڑائی میں سچائی کی جیت ہوئی ہے۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’میں ایک بار پھر بابا صاحب امبیڈکر جی کی سوچ اور دور اندیشی کو سلام کرتا ہوں، جنہوں نے 75 سال پہلے عام آدمی کو مستقبل کے کسی بھی تاناشاہ کے خلاف مضبوط کیا تھا۔‘‘
عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا، ”جمہوریت میں تاناشاہی نہیں چلے گی-نہیں چلے گی۔جھکتے ہیں تاناشاہ، لڑنے والا چاہئے۔ مودی کی ظالمانہ حکمرانی اروند کیجریوال کے بلند حوصلے کو توڑ نہیں سکی۔انہوں نے کہا، “جیل کے تالے ٹوٹ گئے ، اروند کیجریوال چھوٹ گئے۔ جھوٹ کا پہاڑ گر رہا ہے، ای ڈی، سی بی آئی اور بی جے پی کے جھوٹے مقدمات بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ستیہ میو جیتے!”
دہلی حکومت کے کابینہ وزیر گوپال رائے نے کہا، "سچائی کو پریشان کیا جا سکتا ہے، شکست نہیں دی جا سکتی۔ سپریم کورٹ کا بہت بہت شکریہ۔ ستیہ میو جیتے۔ جیل کے تالے ٹوٹ گئے، اروند کیجریوال چھوٹ گئے۔ انقلاب زندہ باد۔
عام آدمی پارٹی کے جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک نے کہا "ستیہ میو جیتے! سچ پریشان ہو سکتا ہے، لیکن شکست نہیں کھا سکتا۔ سپریم کورٹ کا شکریہ!
قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آج مبینہ شراب گھوٹالہ معاملے میں مسٹر کیجریوال کو ضمانت دے دی۔