دنیا ؍ بین الاقوامی

سعودی عرب نے فلسطینی اراضی میں الاغوار کے علاقے پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی

سعودی عرب نے فلسطینی اراضی میں الاغوار کے علاقے پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی

ریاض، 13 ستمبر: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی اراضی میں الاغوار کے علاقے پر حالیہ اسرائیلی چڑھائی کی شدید مذمت کی ہے مملکت کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ اقدام اشتعال انگیزی کی کوشش ہے جس کا مقصد بستیوں کی آباد کاری کی توسیع ہے یہ تمام بین الاقوامی قوانین اور قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے العربیہ کے مطابق مملکت نے باور کرایا ہے کہ یہ خلاف ورزیاں جنگ بندی اور پوری فلسطینی اراضی میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گی۔ مملکت نے اس بات کی اہمیت پر زور دیا کہ غزہ میں جارحیت کو روکا جائے، قابض افواج کا انخلا عمل میں آئے، جبری ہجرت کا شکار ہونے والوں کی واپسی یقینی بنائی جائے اور انسانی امداد کو داخل ہونے دیا جائے تا کہ فلسطینی عوام کے مصائب میں کمی آ سکے۔

مملکت نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہرایا کہ فلسطینی اراضی پر برادر فلسطینی عوام کے خلاف ہر قسم کی اسرائیلی جارحیت پر روک لگانے کے لیے عالمی برادری اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ مملکت نے بین الاقوامی سطح پر احتساب کی اہمیت پر زور دیا جو اسرائیلی خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرے گا۔ یہ خلاف ورزیاں امن و امان کے لیے خطرہ ہیں اور خطے میں امن کوششوں کو برباد کر رہی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button