جرائم و حادثات
راجیو راہداری پربس کے انجن میں آگ، ڈرائیور کی چوکسی کے باعث تمام مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ
راجیو راہداری پربس کے انجن میں آگ
ڈرائیور کی چوکسی کے باعث تمام مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ
حیدرآباد ۔ 13;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)ضلع سدی پیٹ کے ککنور پلی موضع کے قریب راجیو راہداری پرجمعہ کی صبح آرٹی سی بس کے انجن میں آگ لگ گئی ۔ تمام مسافرین کرشماتی طور پر محفوظ رہے ۔ چوکس بس ڈرائیور نے انجن سے کثیف دھواں دیکھتے ہی بس کو روک دیا ۔ مسافرین کو بس سے فی الفور اترجانے کی ہدایت دی گئی اور آتش فرو عملہ کو مطلع کیاگیا ۔ آتش فرو عملہ نے مقام واقعہ پر پہنچ کر آگ پر فی الفور قابو پالیا ۔ آرٹی سی بس کریم نگر سے سکندرآباد جارہی تھی ۔ مسافرین کو سکندرآباد روانگی کےلئے دوسری بس میں سوار کروایاگیا ۔