تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
امن درہم برہم کرنے کی کوششوں پر سخت کارروائی کا انتباہ
ڈی جی پی کا تینوں کمشنرس کے ساتھ اجلاس ۔ مختلف امور پر غور وخوض
امن درہم برہم کرنے کی کوششوں پر سخت کارروائی کا انتباہ
ڈی جی پی کا تینوں کمشنرس کے ساتھ اجلاس ۔ مختلف امور پر غور وخوض
حیدرآباد ۔ 13;ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)ڈائریکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ ڈاکٹر جتیندر نے حالےہ تبدیلیوں کے پیش نظر حیدرآباد ‘سائبر آباد اور رچہ کونڈہ پولیس کمشنرس کے ساتھ ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پی نے تینوں کمشنرس سے کہاکہ وہ امن وامان کی برقراری کے معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں ۔ انہوں نے کہاکہ امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کرنے پرقانون کے مطابق سختی سے نمٹاجائے گا ۔ جتیندر نے کہاکہ حیدرآباد اور تلنگانہ میں پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوششوں کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں ۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ پولیس کی ساکھ اور شبیہ کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا ۔