ویر داس ایمی ایوارڈز کو ہوسٹ کرنے والے پہلے ہندوستانی ہوں گے
ممبئی، 12 ستمبر: اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ویر داس بین الاقوامی ایمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے والے پہلے ہندوستانی ہوں گے۔
ویر داس 52ویں بین الاقوامی ایمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔ ویرداس ایمی ایوارڈز کی میزبانی کرنے والے پہلے ہندوستانی ہوں گے۔ ویر داس کا نام انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز 2024 کے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کے میزبان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹینڈ اپ کامیڈین اور اداکار ویر داس پیر، 25 2024 کو نیویارک شہر میں ہونے والے بین الاقوامی ایمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔
ویر داس نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرکے اس حصولیابی پر اظہار تشکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، آپ کی حمایت کا شکریہ۔ ایک ہندوستانی ایمی ہوسٹ۔ میں اس سال ایمی کی میزبانی کا انتظار نہیں کر سکتا! پاگل پن۔ مجھے مدعو کرنے کا شکریہ۔
ویر داس نے کہا، میں انٹرنیشنل ایمی کی میزبانی کر نے کے لئے بہت خوش ہوں۔ یہ پوری دنیا کے میکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک بہت بڑی باوقار رات ہے، جو میرا ماننا ہے کہ اپنا بیسٹ کنٹینٹ بنارہے ہیں۔ میں پہلے سے جانتا ہوں کہ یہ زندگی کیسے بدل سکتا ہے۔
انٹر نیشنل اکیڈمی آف ٹیلی ویژن آرٹس اینڈ سائنسز کے صدر اور سی ای او بروس ایل۔ پیسنر نے کہا، ‘ہم ویر داس کا اپنے اسٹیج پر دوبارہ خیرمقدم کرتے ہوئے اور ان کی صلاحیتوں کی متاثر کن فہرست میں بین الاقوامی ایمی میزبان کو شامل کرتے ہوئے بہت خوش ہیں۔ اپنے منفرد مزاح اور دنیا کے بارے میں نقطہ نظر کے ساتھ، وہ اب ان مشہور گالا میزبانوں کے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں جو گزشتہ برسوں سے ہمارے عالمی آڈینس کے ساتھ بالکل فٹ بیٹھتے ہیں۔