جرائم و حادثات
مشرقی گوداوری میں لاری الٹ گئی 7مزدورہلاک
مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے چلکاواری پاکلا علاقہ کے قریب کل شب اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ لاری الٹ گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ 6 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ساتویں مزدور نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔
یہ لاری ایلوروں ضلع کی سمت جارہی تھی۔ حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے راحت کاری کے کام انجام دیے۔ پولیس نے لاری سے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔