تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

گنیش تہوار اور عید میلاد النبی کے خصوص میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

کمشنر پولیس سی وی آنند کا دورہ۔مختلف امور پر عہدیداروں سے تبادلہ خیال

حیدرآباد، 10 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز): کمشنر پولیس حیدرآباد کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے ایک دن بعد، سی وی آنند نے آج گنیش تہوار اور عید میلاد النبی کے خصوص میں سنٹرل اور ساﺅتھ زونس میں جاری صیانتی انتظامات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔

بڑے گنیش خیریت آباد میں پوجا کے بعد خطاب کرتے ہوئے سی وی آنند نے گنیش اتسو کمیٹی کے اراکین کو گزشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی طریقہ کار پر عمل کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے درخواست کی کہ اتسو کمیٹی کے ارکان گنیش وسرجن سے متعلق تمام کاموں کو صبح 6:30 بجے تک مکمل کرلیں اور 70 فٹ کی مورتی کے 1:30 بجے تک وسرجن کے لیے انتظامات کریں۔ منتظمین نے یقین دلایا کہ وسرجن کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے گا اور دوسرے مورتیوں کے وسرجن کے لیے راہ ہموار کی جائے گی۔

بعدازاں، کمشنر پولیس سی وی آنند ڈی سی پی آفس ساﺅتھ زون پہنچے اور ایل اینڈ او، ٹریفک، ٹاسک فورس اور اسپیشل برانچ کے تمام عہدیداران سے ملاقات کی۔ انہوں نے وسرجن جلوس اور میلاد النبی کے ضمن میں تیاریوں اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ سی وی آنند نے سال گزشتہ کی غلطیوں اور کوتاہیوں کا بھی جائزہ لیا اور تفصیلی سیکورٹی پلان کو قطعی شکل دینے سے قبل عہدیداروں سے تجاویز حاصل کیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button