تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

بیوی نے شوہر کی آخری رسومات روک دی

بیٹے کو جائیدادمیں حصہ دینے کامطالبہ

حیدرآباد، 10 ستمبر (آداب تلنگانہ نیوز): جائیداد میں بیٹے کو حصہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیوی نے شوہر کی آخری رسومات میں رکاوٹ پیدا کردی۔ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے ولوچارام گاؤں سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ سنیل کی شادی چار سال پہلے سندھیا سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔ سنیل اور سندھیا ایک سال سے الگ زندگی گزار رہے تھے۔

تین دن پہلے بیماری کی وجہ سے سنیل کی حیدرآباد میں موت ہوگئی۔ اس کے بعد، سنیل کے ارکانِ خاندان نے اس کی لاش کو آخری رسومات کے لیے پداپلی ضلع کے منتھنی منڈل میں دریائے گوداوری کے کنارے منتقل کیا۔ تاہم، سندھیا کو جب اپنے شوہر کی موت کا پتہ چلا، تو وہ آخری رسومات کی جگہ پر پہنچ گئی اور سنیل کی آخری رسومات کو روکتے ہوئے بیٹے کو جائیداد میں حصہ دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button