تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

حقیقی ہیرو سبحان خان کی دارالسلام میں بیرسٹر اسد اویسی سے ملاقات

صدرمجلس نے عزم وحوصلہ کی ستائش کی ۔بطورانعام 51ہزار روپئے کی پیشکشی

حقیقی ہیرو سبحان خان کی دارالسلام میں بیرسٹر اسد اویسی سے ملاقات
صدرمجلس نے عزم وحوصلہ کی ستائش کی ۔بطورانعام 51ہزار روپئے کی پیشکشی

 

حیدرآباد۔7ستمبر(آداب تلنگانہ نیوز)تلنگانہ میں حالےہ سیلاب کے دوران 9انسانی جانوں کا تحفظ کرنے والے حقیقی ہیرو سبحا ن خان نے آج دارالسلام حیدرآباد پہنچ کر بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدرکل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی سے ملاقات کی۔بیرسٹر اسد الدین اویسی نے سبحان خان کے عزم وحوصلہ کی ستائش کی اور انہیں بطور انعام 51ہزار روپئے کا چیک پیش کیا۔واضح رہے کہ ہریانہ کے ضلع میوات کے متوطن سبحان خان نے کھمم ضلع میں سیلاب کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر 9افراد کو بچایاتھا۔ ک

 

ل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے آفیشیل Xہینڈل پر ایک پوسٹ میں تحریر کیاگیاکہ ہریانہ کے میوات کے متوطن سبحان خان نے آج صدرمجلس سے ملاقات کی ۔بیرسٹر اسد اویسی نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور ضلع کلکٹر کھمم سے چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت امداد کی فراہمی کے علاوہ سبحان خان کو ڈبل بیڈ روم مکان کی فراہمی کی درخواست کی۔

 

واضح رہے کہ سبحان خان معذور بھی ہیں تاہم انہوںنے اپنی جان پر کھیل کر 9افراد کی جان بچائی۔

 

سبحا ن خان نے شدید بارش کی وجہ سے پانی میں محصور 9افراد کو بچانے کےلئے بلڈوزر دریائے منیرو میں چلایا۔سبحان خان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر 9افراد کی جان بچانے کےلئے پرعزم تھے۔انہوںنے کہاکہ اگر میں مرجاتاہوں تو صرف ایک زندگی جائے گی جبکہ اگر میں واپس آگیاتو 9افراد کی بھی میرے ساتھ جان بچ جائے گی۔تلنگانہ میں شدید بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب کی صورتحال پیدا ہوئی۔

 

مختلف اضلاع میں کئی علاقے زیر آب آگئے۔ایسے حالات میں کھمم کی ندی میں 9افراد پھنس گئے تھے جنہیں سبحان خان نے بچایا۔

 

مختلف گوشوں سے سبحان خان کی زبردست ستائش کی جارہی ہے۔ سبحان خان نے واقعہ سے متعلق بیرسٹر اسد الدین اویسی کو تفصیلات پیش کیں۔بیرسٹر اویسی نے سبحان خان کی ستائش اور حوصلہ افزائی ۔انہوںنے سبحان خان کی گلپوشی کی۔اس موقع پررکن اسمبلی نامپلی ماجد حسین اور دوسرے موجود تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button