اسپورٹس ؍ کھیل

پاکستان ٹیم کی شرمناک شکست پر اراکین پارلیمنٹ نے چیئرمین پی سی بی نقوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

اسلام آباد، 6 ستمبر: راولپنڈی میں کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی شرمناک شکست پر وہاں کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اراکین پارلیمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔


اخبار ڈان کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ اس شرمناک شکست کے بعد محسن نقوی کا کرکٹ بورڈ کے سربراہ رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس دوران اراکین پارلیمنٹ نے شرم کرو، شرم کرو کے نعرے لگائے اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ کسی قابل شخص کو چیئرمین پی سی بی تعینات کیا جائے۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ملک میں دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی ختم ہوگیا۔ اس تباہی کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ کہ جب آپ کسی نااہل شخص کو انسٹی ٹیوٹ کا سربراہ بناتے ہیں تو نہ صرف انسٹی ٹیوٹ تباہ ہو جاتا ہے بلکہ انسٹی ٹیوٹ کا سارا کام بھی بگڑ جاتا ہے۔ نقوی بہت قابل ہوسکتے ہیں لیکن وہ کرکٹ انچارج کے طورپر کارکردگی نہیں دکھا سکے اور ان کی وجہ سے کھیل تباہ ہو رہا ہے۔ پورا ملک کہہ رہا ہے کہ وہ اس عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button